ہمارا ریبیٹ سسٹم متعارف کروانے والے بروکرز کے پروگرام میں تمام پارٹنرز کو اپنے ریفر کلائنٹس کے ساتھ اپنے انعامات کا حصہ (%100 تک) شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ پارٹنرز یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ کن کلائنٹس کو ریبیٹس ادا کرنے ہیں اور ریٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ کلائنٹس کا گروپ بنانے اور پے آؤٹس کو خودکار بنانے کیلئے ٹولز موجود ہیں جو آپ کو پورے گروپ کیلئے ایک ہی ریٹ سیٹ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
رعایتوں کا نظم کرنا
ریبیٹس سیٹ اپ، منظور یا مسترد کرنے کیلئے اپنے پارٹنر کے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔ آپ ریبیٹ مینجمنٹ کو آسان بنانے کیلئے کلائنٹ کے گروپس بھی بنا سکتے ہیں۔ ریبیٹس کا نظم کرنے سے متعلق تفصیلی گائیڈ کیلئے لنک فالو کریں۔
تمام خصوصیات کے ایک مکمل ٹؤر کے لئے، ریبیٹس کا علاقہ دریافت کرنے کا لنک فالو کریں۔
ادائیگی کا شیڈول
ریبیٹس سیٹ اپ کرنے کیلئے، پہلے گروپ کیلئے ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں: یومیہ، ہفتہ وار یا ماہانہ۔ اس کے بعد، طے کریں کہ آیا ریبیٹس خودکار ہوں گے یا مینوئل۔ مینوئل ریبیٹس کیلئے آپ کی منظوری درکار ہوتی ہے، چاہے ادائیگی کا طریقہ کچھ بھی ہو۔
ریبیٹس سیٹ اپ ہونے کے بعد، جب بھی آپ کو انعامات موصول ہوں گے انہیں منتخب کردہ کلائنٹس کیلئے خود بخود کیلکولیٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد، کُل ریبیٹس Rebates ٹیب کے Approval سیکشن میں زیر التواء ہوں گے یا اگر آپ نے منتخب ریفر کردہ کلائنٹس کیلئے خودکار منظوری منتخب کی ہے تو خود بخود تقسیم ہو جائیں گے۔
مستثنیات
ریبیٹس کو Social Trading اکاؤنٹس جیسے Social_Standard اور Social_Pro نیز Social Trading Investments کیلئے سیٹ اپ نہیں کیا جا سکتا۔