'فوری کمیشن' سے مراد وہ صورتحال ہے جب آپ کے ریفر کیے گئے کلائنٹس کے اپنے آرڈرز بند کرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر آپ کا کمایا گیا کمیشن آپ کے انعامات کے والٹ میں کریڈٹ کر دیا جاتا ہے۔ یہ 'یومیہ کمیشن' سے مختلف ہے، جس میں کمایا گیا کمیشن پچھلے دن مکمل ہونے والی ٹریڈز کیلئے دن میں ایک بار کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ 'فوری کمیشن' پے آؤٹ منتخب کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- اپنے پارٹنر پرسنل ایریا (PPA) میں لاگ اِن کریں۔
- Account پر جائیں۔
- Commission type پر کلک کریں اور Instant منتخب کریں۔
'فوری کمیشن' صرف اہل پارٹنرز کیلئے دستیاب ہے۔
آپ ہر 24 گھنٹے میں صرف ایک بار اپنے کمیشن کی قسم تبدیل کر سکتے ہیں۔
0.01 USD سے کم مالیت کے انعامات فوری طور پر کریڈٹ نہیں کیے جاتے۔
اس کے بجائے، یہ چھوٹی رقوم یکجا کر کے اگلی صبح 'یومیہ کمیشن' کے شیڈول کے مطابق ادا کی جاتی ہیں—بشرطیکہ کُل رقم کم از کم 0.01 USD تک پہنچ جائے۔
اگر کُل رقم 0.01 USD تک نہ پہنچے تو اسے مسترد کر دیا جائے گا، اور یہ نہ تو اگلے دنوں میں آگے منتقل ہوگی اور نہ ہی بعد میں ادا کی جائے گی۔
آپ ان فنڈز کو Transactions pending payments رپورٹ میں ٹریک کر سکتے ہیں۔
کچھ شاذ و نادر صورتوں میں، آرڈر کے بند ہونے کے بعد ریوارڈ کی ادائیگی میں اگلے کاروباری دن کے اختتام تک تاخیر ہو سکتی ہے۔ ایسا توثیقی پراسیس کی وجہ سے ہے تاکہ آپ کی ٹرانزیکشن کی درستی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیکورٹی کے مقاصد کیلئے پے آؤٹس کا شیڈول خودکار طور پر یومیہ ہو سکتا ہے۔
فوری کمیشن کے فوائد
- آمدنی کا ایک مستقل سلسلہ قائم کرتا ہے۔
- آپ کو اپنے ریفر کیے گئے کلائنٹس کی ٹریڈنگ سرگرمی پر حقیقی وقت میں نظر رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
- آپ کی مارکیٹنگ حکمتِ عملیوں کو بہتر بناتا ہے اور آپ کے ٹریڈنگ حجم میں اضافہ کرتا ہے۔