ہمارے ڈیجیٹل ایفیلیٹ معاہدے اور شراکت کے اقرار نامے کے مطابق، کلائنٹس حاصل کرنے کیلئے دھوکہ دہی پر مبنی طریقے استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ پر غلط استعمال کا شبہ ہوتا ہے تو ہم مسئلے کی تفتیش کریں گے اور اس دوران آپ کا شراکت دار لنک بلاک ہو سکتا ہے، آپ کا آپ کا اکاؤنٹ ہولڈ پر رکھا جا سکتا ہے یا بلاک کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا شراکت دار لنک بلاک ہو گیا ہے
آپ کا شراکت دار لنک مشتبہ سرگرمی کی وجہ سے بلاک ہو گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زائد شراکت دار لنک ہے تو مندرجہ ذیل حالات کا اطلاق صرف بلاک شدہ اسٹیٹس والے شراکت دار لنکس پر ہوگا:
- کلائنٹ کا انتساب رک جائے گا۔
- کلائنٹ کی اہلیت فعال رہے گی۔
- انعامات کی ادائیگیاں فعال رہیں گی۔
- پہلے سے حاصل کردہ فنڈز کو نکلوانے کی اجازت ہے۔
مزید وضاحت کیلئے سپورٹ ایجنٹ یا اپنے ایفیلیٹ مینیجر سے رابطہ کریں۔
آپ کا اکاؤنٹ ہولڈ پر ہے
آپ کا اکاؤنٹ مشتبہ سرگرمی کی وجہ سے زیر جائزہ ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اس اسٹیٹس میں ہے تو:
- کلائنٹ کا انتساب جاری رہے گا۔
- کلائنٹ کی اہلیت فعال رہے گی۔
- کلائنٹس کیلئے انعامات کی ادائیگیاں عارضی طور پر موقوف ہوں گی۔
- پہلے سے حاصل کردہ فنڈز کو نکلوانے کی اجازت ہے۔
یہ کس وجہ سے ہو سکتا ہے؟
- اپنی ای میل اور PPA پر بھیجی گئی نوٹیفکیشنز چیک کریں۔
- ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے معاہدے (DAA) کی شرائط نیز موبائل کمپین لانچ کے اصولوں کی تعمیل یقینی بنائیں۔
- کسی بھی بلاک شدہ (مسترد شدہ) کلائنٹ کیلئے کلائنٹ رپورٹ کا جائزہ لیں۔ آپ کسی مخصوص کلائنٹ پر کلک کر کے مسترد کیے جانے کی وجہ تلاش کر سکتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کی جامع فہرست ڈیجیٹل ایفیلیٹ معاہدے (DAA) اور شراکت کے اقرار نامے کی شرائط و ضوابط کے تحت دیکھی جا سکتی ہیں۔ ایفیلیٹ ماڈریشن اور گائیڈ لائنز کے بارے میں مزید پڑھیں۔
آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا ہے
اکاؤنٹ مشتبہ سرگرمی کی وجہ سے یا ڈیجیٹل ایفیلیٹ معاہدے (DAA) میں بیان کردہ دیگر وجوہات کی بنا پر بلاک ہو گیا ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اس اسٹیٹس میں ہے تو:
- کلائنٹ کا انتساب رک جائے گا۔
- کلائنٹ کی اہلیت رک جائے گی۔
- کلائنٹس کیلئے انعامات کی ادائیگیاں رک جائیں گی۔
- پہلے سے حاصل کردہ فنڈز کو نکلوانے کی اجازت ہے۔
- شراکت دار لنک بلاک ہو جائے گا۔
اگر آپ کو یہ اسٹیٹس نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پارٹنر اکاؤنٹ بلاک ہو چکا ہے اور یہ اسٹیٹس تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ غلطی سے بلاک ہوا ہے تو سپورٹ ایجنٹ یا اپنے ایفیلیٹ مینیجر سے رابطہ کریں۔