Exness میں، ہم شفافیت اور اپنے کلائنٹس کو محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
مالی سیکورٹی
مختلف طریقے جن کے ذریعے ہم Exness میں فنانشیل سیکورٹی یقینی بناتے ہیں وہ یہ ہیں:
- کلائنٹ فنڈز کو علیحدہ رکھنا: کلائنٹس کے فنڈز کو کمپنی فنڈز سے الگ اسٹور کیا جاتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا کسے کہ وہ کمپنی کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے معاملات سے محفوظ رہیں۔
- کلائنٹس کے مقابلے میں زیادہ فنڈز برقرار رکھنا: Exness اپنے کلائنٹس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ فنڈز برقرار رکھتی ہے تاکہ ناموافق صورتحال میں تلافی کی جا سکے۔
- ٹرانزیکشنز کی توثیق: رقم نکلوانے کیلئے ایک بار کا PIN مطلوب ہوتا ہے جو کلائنٹ کی سیکورٹی قسم پر بھیجا جاتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرانزیکشن درست مالک کی جانب سے ہی درخواست کی جا رہی ہے۔
- فوری رقم نکلوانا*: رقم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کسی بھی مینوئل پراسیسنگ کے بغیر خود بخود پراسیس ہوتی ہیں۔
- چوبیس گھنٹے ادائیگیاں: کلائنٹس کسی بھی وقت چند سیکنڈ میں اپنے فنڈز نکلوا سکتے ہیں (استعمال کردہ ادائیگی کے سسٹم کے لحاظ سے)۔
'فوری' سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈز میں انجام دی جائے گی۔
شفافیت
Exness میں، ایمانداری اور شفافیت بنیادی اصول ہیں۔ ان اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے، ہم قیمت بندی اور عمل درآمد میں مکمل شفافیت فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے کلائنٹس ہماری ویب سائٹ پر ٹک ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس سے انہیں کسی بھی مخصوص انسٹرومنٹ کیلئے قیمت کی سرگزشت دیکھنے کی سہولت ملتی ہے۔