- Exness اپنے تجارتی اداروں کے ساتھ، جن کے نام Exness (SC) Ltd، رجسٹریشن نمبر 8423606-1 کے ساتھ سیشیلز میں رجسٹرڈ ایک کمپنی، Exness (VG) Ltd، رجسٹریشن نمبر 2032226 کے ساتھ برطانوی ورجن جزائر میں رجسٹرڈ ایک کمپنی اور .Exness B.V رجسٹریشن نمبر 148698 کے ساتھ کیوراساؤ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی، Exness (KE) Limited، عوامی جمہوریہ کینیا میں رجسٹریشن نمبر PVT-LRUDJJB کے تحت رجسٹرڈ ایک کمپنی اور Exness Bank Limited، کمپنی نمبر LL17593 کے تحت لابوان میں رجسٹرڈ ایک کمپنی کے ذریعے پارٹنر لائلٹی پروگرام ('پروگرام') آفر کرتی ہے جو کمپنی کی طرف سے پارٹنرز (اس کے بعد 'پارٹنر (پارٹنرز)' یا 'آپ' کہا جائے گا) کو کمپنی کی جانب سے آفر کردہ ایک لائلٹی پروگرام ہے۔ وضاحت کی غرض سے، پارٹنرشپ کے معاہدہ میں متعلقہ Exness کاؤنٹر پارٹی ہی موجودہ شرائط و ضوابط کے لیے آپ کی کاؤنٹر پارٹی ہوگی۔
- براہ کرم ان شرائط و ضوابط کو پڑھیں اور انعام کیلئے اہلیت کے تقاضوں اور انعام کے اجراء کی شرائط کو ضرور سمجھ لیں۔
- پروگرام میں شرکت کر کے، آپ اس بات پر متفق ہیں کہ آپ موجودہ شرائط و ضوابط کے ساتھ ساتھ کلائنٹ معاہدہ، پارٹنرشپ معاہدہ، عمومی کاروباری شرائط اور ہماری ویب سائٹ (ویب سائٹس) پر دستیاب دیگر تمام قانونی دستاویزات کے پابند ہوں گے۔ پارٹنرز کی دستیاب ویب سائٹس تک رسائی ان کی جغرافیائی لوکیشن پر منحصر ہوتی ہے اور انہیں exness.com اور/یا exnessbank.com اور/یا exness.ke اور/یا exnessaffiliates.com پر دیکھا جا سکتا ہے۔
-
ان موجودہ شرائط و ضوابط کی کسی اور شق کو متاثر کیے بغیر، انعام کے لیے اہل ہونے کے لیے، پارٹنر کو درج ذیل تین (3) انعام کی اہلیت کے تقاضوں پر پورا اترنا ضروری ہے:
a. پارٹنر کے کلائنٹس کے کُل کوالیفائنگ لائف ٹائم ٹریڈنگ حجم کو مخصوص ہدف تک ضرور پہنچنا چاہیے؛
b. پچھلے 90 دنوں کے دوران پارٹنر کے فعال کلائنٹس کی تعداد مطلوبہ حد کے مطابق ہونی چاہیے۔ کوئی کلائنٹ 'فعال' اسی وقت تصور ہو گا جب اس نے پچھلے 90 دن میں کم از کم ایک ٹرانزیکشن مکمل کی ہو؛
c. پارٹنر کے کلائنٹس کے گزشتہ 12 ماہ کے لیے کُل کوالیفائنگ ٹریڈنگ حجم کو لازمی طور پر اُن کے کُل کوالیفائنگ لائف ٹائم حجم کا کم از کم مقررہ فیصد ہونا چاہیے۔شبہے سے بچنے کیلئے، اہل قرار پانے والے تجارتی حجم کو پارٹنر کی رجسٹریشن کی تاریخ سے پارٹنر کے ذریعے سائن اپ کردہ ہر کلائنٹ کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے جس میں بونس کے جزو عام* کو (جہاں قابل اطلاق ہو) زیر غور رکھا جاتا ہے اور غلطی، فراڈ یا کسی مشکوک آپریشن سے حاصل شدہ تجارتی حجم کو خارج کر دیا جاتا ہے۔
ایسی صورت میں جب پارٹنر کا کوئی کلائنٹ بونس کے ساتھ تجارت کرتا ہے، بونس کے جزو عام کا حساب ذیل کے مطابق کیا جاتا ہے:
بونس کا جزو عام = (ایکوئٹی – کلائنٹ کا موجودہ کریڈٹ/بونس) / ایکوئٹی
*یہ صرف اُن پوزیشنز پر لاگو ہو گا جو 01.04.2021 یا اس کے بعد کھولی یا بند کی گئی ہوں گی۔
- انعام کے تھریشولڈز ہر پارٹنر کیلئے مختلف ہو سکتے ہیں جنہیں exnessaffiliates.com پر پارٹنر کے ذاتی علاقے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
- ان شرائط و ضوابط کے تحت Exness کو دیے گئے کسی اور حق کو متاثر کیے بغیر، Exness درج ذیل وجوہات میں سے کسی بھی ایک کی بنا پر پارٹنر کو لائلٹی پروگرام سے نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
a. اگر پارٹنر کسی بھی قانون اور/یا قابل اطلاق ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے؛
b. اگر پارٹنر کلائنٹ معاہدہ اور/یا پارٹنرشپ معاہدہ اور/یا ان شرائط و ضوابط کی کسی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
- پارٹنر کی جانب سے سبھی قابل اطلاق اہلیت کے تقاضوں کو پورا کیے جانے کے باوجود بھی، Exness جائزے کے معیار کی بنیاد پر کسی بھی انعام کو روکنے اور/یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، بشمول تاہم بلاتحدید شق نمبر 5.7 اور 5.8 میں بیان کردہ معیار مع سبھی ذیلی شقیں، شرائط اور معاہدے جو کہ پارٹنر اور متعلقہ Exness تجارتی ادارے کے درمیان طے پائے جانے والے شراکت کے اقرار نامے کے تحت قابل اطلاق ہیں۔
- ذیل میں موجود پیراگراف 11 کی خلاف ورزی کیے بغیر، پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات مذکورہ انعامات کیلئے پارٹنر کی اہلیت کی تاریخ سے ایک تا دو (1-2) ہفتے کے اندر پراسیس ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اہل پارٹنرز جنہوں نے انعام موصول کرنے کیلئے سبھی اہلیت کے تقاضے پورے کر لیے ہیں ان سے متعلقہ Exness اکاؤنٹ مینیجر انعام جاری کرنے کے سلسلے میں تفصیلات کے حوالے سے مزید بات چیت کرنے کیلئے رابطہ کر سکتا ہے۔
- رابطہ ہونے پر پارٹنر سے انعام منتخب کرنے کو کہا جائے گا (اگر ایک سے زیادہ انعامی اختیار دستیاب ہوا)۔ انعام کا دعوی کرنے کے طریقے اور انعام کی ڈیلیوری کے سلسلے میں معلومات کے بارے میں تفصیلات اہل پارٹنر کو براہ راست فراہم کی جائيں گی۔
- اگر پارٹنر سے رابطہ نہ کیا جا سکتا ہو یا وہ اٹھائیس (28) دن کے اندر جواب نہ دے تو انعام منسوخ کر دیا جائے گا۔
- اگر پارٹنر بیک وقت متعدد انعامات کیلئے اہل قرار پائے تو پارٹنر کا انعام ایک وقت میں ایک جاری کیا جائے گا اور ان مدتوں میں جاری کیا جائے گا جو پارٹنر اور متعلقہ Exness اکاؤنٹ مینیجر کے درمیان بات چیت کے ذریعے طے پائیں گی۔ انعام قبول کر کے، پارٹنر خود بخود اپنی منظوری فراہم کرتا ہے اور Exness کی مارکیٹنگ کے مقاصد کیلئے Exness کو پارٹنر کی فوٹو تصویر، نام، رابطے کی تفصیلات اور انعام کی تفصیلات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Exness کے زیر انتظام کسی بھی مارکیٹنگ/پروموشنل ویڈیوز، فوٹو شوٹس اور/یا کسی دیگر پروموشن والی سرگرمی میں شرکت کرنے سے پارٹنر کے انکار کا نتیجہ انعام کی منسوخی کی صورت میں نکل سکتا ہے اور ایسی صورت میں پارٹنر وہ انعام Exness کو واپس کرنے کا پابند ہے۔
- پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات پارٹنر کی رہائش کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی مخصوص انعام دستیاب نہ ہو تو پارٹنر کو اتنی مالیت کا کوئی متبادل انعام آفر کیا جا سکتا ہے۔
- مذکورہ بالا شق نمبر 11 کی خلاف ورزی کیے بغیر، مندرجہ ذیل انعامات پارٹنر لائلٹی پروگرام کے تحت دستیاب ہیں:
- تھائی لینڈ، پاکستان، انڈونیشیا کے لیے انعامات
- جنوبی مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ، لاطینی امریکہ کے لیے انعامات
- چین، ہانگ کانگ، تائیوان، مکاؤ کیلئے انعامات
-
ویتنام کیلئے انعامات
تھائی لینڈ، پاکستان، انڈونیشیا کے لیے انعاماتانعام کا نام انعام کی تفصیل کیش متبادل ($) 500 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 500 USD کیش ٹرانسفر - اسمارٹ فون ایک Apple برانڈ کا یا 1,500 USD تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی اور اسمارٹ فون 1,250 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم ہائی اینڈ الیکٹرونکس مقامی طور پر دستیاب 3,000 USD تک کی مالیت کا لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اسمارٹ TV یا ہوم تھیئٹر 3,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری سٹی بریک پارٹنر کے رہائشی ملک میں کسی منزل پر دو لوگوں کیلئے 4D/3N کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 3,000 USD کی رقم۔ 4,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری بین الاقوامی سفر پارنٹر کی پسند کی منزل پر دو لوگوں کیلئے 6 دن/5 راتوں کا ٹرپ، Exness کی فراہم کردہ یورپی منزلوں کی فہرست سے منتخب کردہ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 5,000 USD کی رقم۔ 10,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم لگژری گھڑی 20,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل) 16,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 40,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 40,000 USD کیش ٹرانسفر - لگژری اسپورٹس کار 150,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک اسپورٹس کار 120,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 300,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 300,000 USD کیش ٹرانسفر - جنوبی مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ، لاطینی امریکہ کے لیے انعامات
جنوبی مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک: بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، برونائے، کمبوڈیا، فلپائن، سنگاپور*، کوریا، میانمار، لاؤس۔
مشرق وسطی کے ممالک: گلف کوآپریشن کونسل، لیوینٹ ممالک، شمالی افریقی ممالک اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک۔
افریقی ممالک: جنوبی افریقہ، نائجیریا، سب سہارن افریقہ - مغربی، وسطی، مشرقی، جنوبی ممالک
لاطینی امریکی ممالک: جنوبی امریکہ، وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ اور کیریبین۔
انعام کا نام انعام کی تفصیل کیش متبادل ($) 500 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 500 USD کیش ٹرانسفر - اسمارٹ واچ سنگاپور میں دستیاب نہیں ہے۔ 1,000 USD مالیت تک کی اپنی پسند کی اسمارٹ واچ حاصل کریں 1,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم CapitaStar واؤچر سنگاپور میں دستیاب ہے۔ 1,000 USD مالیت تک کے CapitaStar واؤچر کے ساتھ ڈھیر ساری خریداریوں سے لطف اندوز ہوں 1,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم اسمارٹ فون ایک Apple برانڈ کا یا 2,000 USD تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی اور اسمارٹ فون 1,700 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم ہائی اینڈ الیکٹرونکس لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اسمارٹ TV یا ہوم تھیئٹر مقامی طور پر دستیاب 3,000 USD تک کی مالیت کا 2,500 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری سٹی بریک پارٹنر کے رہائشی ملک میں کسی منزل پر دو لوگوں کیلئے 4D/3N کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 3,000 USD کی رقم۔ 4,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری بین الاقوامی سفر پارنٹر کی پسند کی منزل پر دو لوگوں کیلئے 6 دن/5 راتوں کا ٹرپ، Exness کی فراہم کردہ منزلوں کی فہرست سے منتخب کردہ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 5,000 USD کی رقم۔ 10,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم لگژری گھڑی 20,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل) 16,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 40,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 40,000 USD کیش ٹرانسفر - لگژری اسپورٹس کار سنگاپور میں دستیاب نہیں ہے۔ 150,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک اسپورٹس کار 120,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم چھ لوگوں کیلئے نجی یاٹ پر چھٹی صرف سنگاپور میں دستیاب ہے۔ سبھی سہولیات کے ساتھ چھ لوگوں کیلئے ایک لگژری نجی یاٹ پر 7D/6N بحیرۂ روم کی چھٹی شامل ہے۔ ٹرپ کی تاریخيں اور سفر کی تفصیلات کو پارٹنر کے ساتھ طے کیا جائے گا۔ شامل ہے: چھ لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، یاٹ چارٹر، یاٹ کا عملہ، ذاتی شیف کے تیار کردہ گورمے کھانے، تفریحی پروگرام 120,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 300,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 300,000 USD کیش ٹرانسفر -
چین، ہانگ کانگ، تائیوان، مکاؤ کیلئے انعامات
انعام کا نام انعام کی تفصیل کیش متبادل ($) اسمارٹ فون ایک Apple برانڈ کا یا 1,500 USD تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی اور اسمارٹ فون 1,250 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم ہائی اینڈ الیکٹرونکس لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اسمارٹ TV یا ہوم تھیئٹر مقامی طور پر دستیاب 3,000 USD تک کی مالیت کا 2,500 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری سٹی بریک چین میں پارٹنر کی پسند کی کسی منزل پر دو لوگوں کیلئے 4 دن/3 راتوں کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 3,000 USD کی رقم۔ 5,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم لگژری گھڑی 12,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل) 9,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری بین الاقوامی سفر پارنٹر کی پسند کی منزل پر دو لوگوں کیلئے 6 دن/5 راتوں کا ٹرپ، Exness کی فراہم کردہ منزلوں کی فہرست سے منتخب کردہ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 5,000 USD کی رقم۔ 9,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم لگژری سیڈان USD 60,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کوئی بھی کار میک اور ماڈل 50,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم عالمی منزل پر خریداری ٹوکیو، ہانگ کانگ، سنگاپور یا سیئول میں دو لوگوں کیلئے 5 دن/4 راتوں کا شاپنگ ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، خریداری کیلئے ذاتی معاون، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 40,000 USD کی رقم۔ 50,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 88,888 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 88,888 USD کیش ٹرانسفر - لگژری اسپورٹس کار 150,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک اسپورٹس کار 120,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم بین الاقوامی پراپرٹی پارٹنر کی جانب سے بین الاقوامی پراپرٹی میں 400,000 USD تک کی سرمایہ کاری 320,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم
ویتنام کیلئے انعامات
انعام کا نام انعام کی تفصیل کیش متبادل ($) 500 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 500 USD کیش ٹرانسفر۔ - اسمارٹ فون ایک Apple برانڈ کا یا 1,500 USD تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی اور اسمارٹ فون. 1,250 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 2,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 2,000 USD کیش ٹرانسفر۔ - ہائی اینڈ الیکٹرونکس مقامی طور پر دستیاب 3,000 USD تک کی مالیت کا لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اسمارٹ TV یا ہوم تھیئٹر 2,500 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری سٹی بریک ویتنام میں پارٹنر کی پسند کی کسی منزل پر دو لوگوں کیلئے 4 دن/3 راتوں کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 3,000 USD کی رقم۔ 4,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم دو افراد کے لیے لگژری بین الاقوامی سفر پارنٹر کی پسند کی منزل پر دو لوگوں کیلئے 6 دن/5 راتوں کا ٹرپ، Exness کی فراہم کردہ منزلوں کی فہرست سے منتخب کردہ۔ ٹرپ کی تاریخيں پارٹنر کے ساتھ طے کی جائيں گی۔ شامل ہے: دو لوگوں کیلئے ریٹرن فلائٹس، ٹرانسفرز، ناشتوں کے ساتھ ہوٹل میں رہائش، تفریحی پروگرام، پارٹنر والٹ میں نکلوائے جا سکنے والے کیش کے بطور خرچ کرنے کیلئے کریڈٹ شدہ 5,000 USD کی رقم۔ 10,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم لگژری گھڑی 20,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل) 16,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 40,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 40,000 USD کیش ٹرانسفر - لگژری سیڈان USD 60,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کوئی بھی کار میک اور ماڈل 50,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم 80,000 USD کیش پارٹنر کے والٹ میں 80,000 USD کیش ٹرانسفر - لگژری اسپورٹس کار 200,000 USD تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک اسپورٹس کار 170,000 USD یا مقامی کرنسی کے برابر رقم
- پروگرام اُس وقت اختتام پذیر ہو جاتا ہے جب پارٹنر اپنے ذاتی علاقہ میں دکھائے گئے تمام انعامات حاصل کر لیتا ہے۔ دکھائے گئے انعامی اسٹرکچر کے علاوہ کسی بھی اضافی انعام کا اجرا صرف Exness کی صوابدید پر ہوگا اور صرف اس صورت میں جب پارٹنر کے ساتھ تحریری طور پر واضح طور پر اس پر اتفاق کیا گیا ہو۔
- جہاں کیش متبادل موجود ہو اور پارٹنر انعام کی جگہ اسے موصول کرنے کا انتخاب کرے وہاں اس طرح کا کیش متبادل پارٹنر کے والٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ مقامی طور پر دستیاب نکلوانے کے کسی بھی طریقے کے ذریعے نقد انعامات اور نقد متبادل کبھی بھی نکلوائے جا سکتے ہیں۔
- اگر پارٹنر کو جاری کردہ انعام مذکورہ بالا کیش متبادل سے کم قدر کا ہو تو پارٹنر کو اس فرق کے عوض کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
- تمام مقامی ٹیکس اور ڈیلیوری کی لاگتیں انعام کے مجموعی بجٹ کا حصہ بنیں گی اور اسی طرح پوری (کل) انعامی رقم اوپر مندرج انعام کی زیادہ سے زیادہ مالیت کے اندر ہونی چاہیے۔
- کسی بھی نیز تمام الیکٹرانک پروڈکٹس کوریئر سروس کمپنی کے ذریعے اصل پیکیجنگ میں پارنٹر کے جمع کرائے گئے نامزد ڈاک کے پتے پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔ پارنٹر ان تمام شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے اور ان کا پابند رہنے سے اتفاق کرتا ہے جن کے ساتھ انعامی رقم کی حوالگی مشروط ہو سکتی ہے۔
- تمام سفری انعامات کی تاریخوں اور سفر کی تفصیلات پر براہ راست اہل پارٹنر کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔ سفر کے انعامات اہل پارٹنر کیلئے منظور ہونے کے بعد بارہ (12) مہینوں کے اندر استعمال ہو جانے چاہئیں۔ اس ٹائم لائن کی خلاف ورزی کی صورت میں، Exness انعام کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
- Exness کبھی بھی اور بغیر نوٹس کے، کسی بھی انعام کو Exness کی جانب سے تعین کردہ اتنی ہی مالیت اور/یا خصوصیت کے دوسرے انعام سے حق محفوظ رکھتی ہے۔ انعامات 'جوں کے توں' کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں، ناقابل منتقلی، ناقابل تبادلہ ہیں نیز ان کے عوض کوئی اور چیز حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انعامات کے سلسلے میں تمام وارنٹیز اور نمائندگیاں قانون کی رو سے غیر ممنوع حد تک خارج ہیں۔
- Exness اور اس کے ایسوسی ایٹس اور/یا ملازمین اور/یا الحاق یافتگان Exness کی جانب سے انعام کی ادائیگی ہو جانے کے بعد ٹرانزٹ میں پروڈکٹ کے کسی بھی نقص، نقصان، چوری تاخیر یا گمشدگی کی کوئی ذمہ داری نہيں لیتے ہیں۔
- Exness پروگرام کا انعقاد کرنے کیلئے ذاتی معلومات پراسیس کرتی ہے اور اس مقصد کیلئے، ہو سکتا ہے کہ درخواست کرنے پر ایسی معلومات فریق ثالث بشمول تاہم بلا تحدید، سپلائرز، ٹریول ایجنٹس، ایونٹ کے منتطمین اور متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ کرے۔ داخلہ اس معلومات کی فراہمی پر منحصر ہے۔ جب تک اس کے برعکس نہ بتایا جائے، Exness پروموشن یا مارکیٹنگ بشمول تاہم بلا تحدید ای میل یا ٹیلی فون مواصلت کیلئے شرکاء یا انعام کے فاتحین کو فراہم کردہ مراسلت میں معلومات کا استعمال اور اسے شائع کر سکتا ہے، خواہ معاملہ کوئی بھی ہو۔ پارٹنرز کو چاہیے کہ Exness کی درخواست پر معلومات تک رسائی، انہیں اپ ڈیٹ یا درست کرنے کی کوئی درخواستیں کریں۔ Exness کو انعام کے وصول کنندہ کے اعلان کے مقصد سے اور تشہیر کی دیگر صورتوں کیلئے کلائنٹس کی تصاویر اور ناموں کو استعمال کرنے کا حق ہے۔ شبہے سے بچنے کیلئے، ہر پارٹنر معرفت ہذا واضح طور پر اس بات کو منظور کرتا ہے اور Exness کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ بغیر کسی معاوضے کے نیز پروگرام سے متعلق وجوہات کی خاطر سبھی پارٹنرز کی فہرست اور/یا انعام کے وصول کنندہ کے اعلان اور/یا دیگر مارکیٹنگ مواصلات کیلئے اس کے نام اور پسندیدگی کو استعمال کرے۔
- کسی ایسی جوابدہی کو چھوڑ کر جس کو از روئے قانون خارج نہیں کیا جا سکتا ہو، Exness (بشمول اس کے افسران، ملازمین یا ایجنٹس) تمام تر جوابدہی (بشمول بے توجہی) کو، کسی بھی ذاتی ضرر؛ یا کسی گمشدگی یا نقصان (بشمول مواقع کے نقصان) کیلئے خارج قرار دیتا ہے؛ چاہے بلا واسطہ ہو، بالواسطہ ہو، خصوصی یا نتیجتاً ہو، جو پروگرام میں شرکت سے کسی بھی طرح سے پیدا ہوا ہو، بشمول لیکن بلا تحدید، جہاں وہ درج ذیل سے پیدا ہوا ہو: (a) کوئی تکنیکی مشکلات یا بدعملی (چاہے وہ Exness کے کنٹرول میں ہو یا نہ ہو)؛ (b) کوئی چوری، غیر مجاز رسائی یا فریق ثالث کی مداخلت؛ (c) کوئی اندراج یا انعام کا دعوی جس میں Exness کے معقول کنٹرول سے ماورا کسی وجہ کے سبب تاخیر ہو جائے، گم ہو جائے، اس میں ردوبدل ہو جائے، اس کو نقصان پہنچے یا وہ غلط سمت میں چلی جائے (چاہے Exness کے ذریعے ان کی وصولیابی کے بعد ہو یا نہ ہو)؛ (d) انعام کی جو مالیت ان شرائط و ضوابط میں بیان کی گئی ہے اس مالیت میں کوئی تغیر؛ (e) پارٹنر پر آنے والی ٹیکس کی کوئی جوابدہی؛ یا (f) انعام کا استعمال یا انعام کے حصے کے طور پر شامل ایونٹس میں حاضری۔
- Exness پارٹنر لائلٹی پروگرام غیر متعین مدت تک چلنے کیلئے بنایا گيا ہے۔ Exness کسی بھی وقت اپنی کُلی صوابدید کے مطابق کسی بھی ذمہ داری کے بغیر پروگرام یا انعام (انعامات) اور ان شرائط و ضوابط میں ترمیم، معطلی، منسوخی یا اختتام کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ پہلے مذکورہ کی خلاف ورزی کیے بغیر، Exness اپنی کسی بھی وقت ویب سائٹ (ویب سائٹس) پر اور/یا آپ کے ذاتی علاقے میں اپ ڈیٹ شدہ ورژن پوسٹ کر کے اس پروگرام کی شرائط میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
- شرائط و ضوابط انگریزی میں تحریر کیے گئے ہیں اور کسی دیگر زبان میں ترجمہ صرف سہولت کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔ دستاویز کے انگریزی متن اور اس کے کسی دیگر زبان میں ترجمہ کے درمیان کسی بے ربطی یا اختلاف کی صورت میں، انگریزی متن کو فوقیت حاصل ہوگی۔ Exness ان شرائط و ضوابط کی تشریح کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا حقوق محفوظ رکھتی ہے۔
*ہم اس وقت سنگاپور سے نئے کلائنٹس قبول نہیں کر رہے ہیں۔ ان ممالک کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے یہ لنک فالو کریں جہاں سے ہم کلائنٹس اور پارٹنرز کو قبول نہیں کرتے۔