CPA یا لاگت فی کارروائی ایک ایفیلیٹ تشہیری ماڈل ہے جس میں پبلشرز (ایفیلیٹس) کو ان کی مارکیٹنگ کمپینز سے براہ راست کی جانے والی کسی بھی کارروائی کیلئے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ Exness میں، رجسٹرڈ ایفیلیٹس کو ان کے متعارف کروائے گئے نئے منفرد صارف کی طرف سے پہلی بار ڈیپازٹ (FTD) کرنے کے بعد ادائیگی کی جاتی ہے۔
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
ایفیلیٹ کو اس صورت میں انعام دیا جاتا ہے جب اہل قرار پانے والا کلائنٹ Exness کے ساتھ رجسٹر کرتا ہے اور مخصوص معیارات پر پورا اترتا ہے۔ آپ انفرادی ایفیلیٹ یا کارپوریٹ ایفیلیٹ بن سکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر، آپ کو کلائنٹس کو متوجہ کرنے کیلئے مخصوص پارٹنر لنک موصول ہوگا۔ آپ کو ہمارے CPA ماڈل کے لحاظ سے ادائيگی کی جائے گی اور آپ کی ریفرل رجسٹریشنز کے لحاظ سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
FTD کیا ہے؟
FTD کا مطلب ہے پہلی بار ڈیپازٹ اور اس کا حساب پہلے ڈیپازٹ کے 24 گھنٹے کے اندر کیے گئے ڈیپازٹس کے مجموعی میزان کے بطور کیا جاتا ہے۔ ایفلیئٹس کے پے آؤٹ کا تعین کرنے کے لیے یہ قدر اہم ہوتی ہے۔
اہل ہونے کے تقاضے کیا ہیں؟
- کلائنٹ کا FTD مقررہ کم از کم قدر سے زیادہ ہونا چاہیے۔ کم از کم اجازت یافتہ FTD ویتنام کیلئے USD 15 اور باقی دنیا کیلئے USD 10 ہے۔
- کلائنٹ اپنے کیے گئے ڈیپازٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے کافی تجارتی سرگرمی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
- کلائنٹ Exness کیلئے نیا منفرد صارف ہونا چاہیے اور اہلیت ہماری شرائط و ضوابط کے مطابق پوری ہونی چاہیے۔
CPA کی ادائیگی کب کی جاتی ہے؟
انفرادی ایفیلیٹس اور کارپوریٹ ایفیلیٹس کیلئے CPA پے آؤٹ کیلئے کیلکولیشن روزانہ کی بنیادوں پر کی جاتی ہے، انعام ایفیلیٹ کے اہل قرار پانے کے بعد اگلے دن کریڈٹ کیا جاتا ہے اور ذاتی علاقے میں دستیاب ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے کسی بھی وقت نکلوانے کیلئے دستیاب ہوتا ہے۔