آپ کا پارٹنر ذاتی علاقہ ڈیٹا پر مبنی ٹولز کا ایک خزانہ پیش کرتا ہے جس پر ہمارے مضمون جو IB ذاتی علاقے کو دریافت کرتا ہے میں مختصراً روشنی ڈالی گئی ہے۔ آئیے مزید گہرائی میں Reports مینو کے تحت پائی جانے والی خصوصیات میں سے ہر ایک پر قریبی نظر ڈالتے ہیں، تاکہ آپ ان کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں:
- پارٹنر رپورٹس: کلائنٹس
- پارٹنر رپورٹس: کلائنٹ اکاؤنٹس
- پارٹنر رپورٹس: انعامات کی سرگزشت
- پارٹنر رپورٹس: کلائنٹ ٹرانزیکشنز
- پارٹنر رپورٹس: زیر التواء ادائیگیوں والی ٹرانزیکشنز
- پارٹنر رپورٹس: کارکردگی کے اعداد و شمار
پارٹنر رپورٹس: کلائنٹس
کلائنٹ کی رپورٹ آپ کے ریفر کردہ پارٹنرز کی فہرست پیش کرتی ہے۔ آپ اپنے کلائنٹس کی کُل تعداد کا خلاصہ، لاٹس میں کُل ٹریڈنگ حجم، USD میں ٹریڈنگ حجم اور انعام کی کُل رقم دیکھ سکتے ہیں۔ رابطہ شیئر کرنے کی خصوصیت کے ذریعے اپنے رابطے کی معلومات شیئر کرنے کی درخواست کرنے کیلئے Client details کے تحت Request پر کلک کریں۔ اپنے ریفر کردہ کلائنٹس کے ساتھ رابطے کی شیئرنگ فعال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
مندرجہ ذیل فہرست ڈیٹا دکھاتی ہے جس میں شامل ہے:
- کلائنٹ ID
- اسٹیٹس (فعال، غیر فعال، پارٹنرز تبدیل ہو رہے ہیں، دستیاب نہیں)
- کلائنٹ کی پیشرفت
- انعامات
پارٹنر رپورٹس: کلائنٹس اکاؤنٹس
آپ کے ریفر کردہ کلائنٹس کے اکاؤنٹس دیگر تفصیلات سمیت یہاں درج ہوتے ہیں، بشمول:
- میرا پارٹنر اکاؤنٹ
- کلائنٹ کا ملک
- کلائنٹ ID
- کلائنٹ اکاؤنٹ
- کلائنٹ اکاؤنٹ کی قسم
- اکاؤنٹ رجسٹریشن کی تاریخ
- لاٹس کے لحاظ سے یا پھر ملینز کے طور پر USD میں حجم
- منافع
- ٹریڈنگ کی آخری تاریخ
- تبصرے
Show payments پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ کلائنٹ کی ٹرانزیکشنز پر چلے جائیں گے۔ آپ مذکورہ بالا تفصیلات کے ذریعے ان نتائج کو فلٹر بھی کر سکتے ہیں جنہیں آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ نے کلائنٹس کو Social Trading پر بھی ریفر کیا ہے تو آپ کے ریفر کردہ کلائنٹ کی سرمایہ کاری صرف پارٹنر انعام کریڈٹ ہونے کے بعد ہی کلائنٹ کی فہرست میں نظر آئے گی۔
پارٹنر رپورٹس: انعامات کی سرگزشت
انعامات کی سرگزشت آپ کو موجودہ مجموعی منافع (USD میں)، تجارتی حجم (لاٹس میں) اور تجارتی حجم (ملینز کے لحاظ سے USD میں) پیش کرتی ہے۔
آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ کے انعام کے پے آؤٹس کی اکاؤنٹ کی سرگزشت کی تفصیلات میں شامل ہیں:
- عرصے کی قسم
- ادائیگی کی تاریخ
- میرا پارٹنر اکاؤنٹ
- شراکت دار کا کوڈ
- کلائنٹ ID
- کلائنٹ اکاؤنٹ
- کلائنٹ اکاؤنٹ کی قسم
- کلائنٹ کا ملک
پارٹنر رپورٹس: کلائنٹ ٹرانزیکشنز
ریفر کردہ کلائنٹس کی جانب سے تجارتی سرگرمی کا تفصیلی بریک ڈاؤن یہاں دیکھا جا سکتا ہے، بشمول (USD میں) موجودہ کُل منافع، (لاٹس میں) ٹریڈنگ حجم، (ملینز کے لحاظ سے USD میں) ٹریڈنگ حجم اور ٹرانزیکشنز کی کُل تعداد۔
یہاں موجود دیگر اہم میٹرکس میں شامل ہیں:
- کلائنٹ اکاؤنٹ
- ادائیگی کی تاریخ
- انسٹرومنٹ
- Spread
پارٹنر رپورٹس: زیر التواء ادائیگی والی ٹرانزیکشنز
یہاں آپ کے ریفر کردہ کلائنٹس کی جانب سے کی جانے والی موجودہ زیر التواء ٹرانزیکشنز ہیں؛ اس رپورٹ میں (لاٹس میں) ٹریڈنگ حجم، (ملینز کے لحاظ سے USD میں) ٹریڈنگ حجم اور زیر التواء ٹرانزیکشنز کی کُل تعداد شامل ہیں۔ آپ کو 24 گھنٹے کے اندر ان ٹرانزیکشنز سے انعامات موصول ہوں گے۔
آپ اس ڈیٹا کو کلائنٹ کے اکاؤنٹ نمبر کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔ نوٹ کر لیں کہ ریفر کردہ کلائنٹ کے پاس ایک سے زائد ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہو سکتا ہے۔
پارٹنر رپورٹس: کارکردگی کے اعداد و شمار
یہ علاقہ آپ کے پارٹنر لنکس کی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے تاکہ آپ کو ان کی کامیابی کی پیمائش کرنے میں مدد کرے۔ اسے ہر 24 گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس میں کلکس، رجسٹریشنز، KYC توثیق شدہ، پہلی بار کے ڈیپازٹس، ٹریڈنگ کا آغاز: حقیقی اور ڈیمو، (لاٹس میں) حجم اور ملین۔ (USD میں) اور منافع شامل ہیں۔
آپ ان نتائج کو عرصے، ملک، کمپین، UTM سے متعلق فلٹرز، سورس ڈومین، حسب منشا UTMs اور پارٹنر کوڈ کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔ آپ مذکورہ بالا فلٹرز میں سے کسی بھی 2 کے ساتھ بیک وقت نتائج کو گروپ کر سکتے ہیں۔