بینر ایک ویژوئل اشتہار ہوتا ہے جو تجارتی شرائط یا بونسز جیسے موضوعات کو پروموٹ کرتا ہے۔ یہ ممکنہ کلائنٹس کو آپ کے ٹریکنگ والے شراکت دار لنک کے ذریعے Exness سائٹ پر بھیجتا ہے۔ Exness ان بینرز کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتی ہے جو آپ کے کلائنٹ کے حصول میں اضافہ کر سکتا ہے۔
بینرز تلاش کرنے کیلئے:
- اپنے شراکت دار کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- Promo ٹیب پر کلک کریں، Promo Materials منتخب کریں اور پھر Banners ٹیب پر کلک کریں۔
-
کمپین، سائز اور زبان منتخب کریں اور اپنے معیار پر پورا اترنے والے بینرز کا انتخاب دیکھیں۔
- آپ اپنی پسند کے بینرز تلاش کرنے کیلئے ٹیگز بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
- اس کے علاوہ، آپ دستیاب ڈراپ ڈاؤن سے حالیہ، قابل تبدیلی یا مقبول ٹیگز کے لحاظ سے بھی بینرز کو ترتیب دے سکتے ہیں۔
- مکمل ہونے کے بعد، پیش کردہ بینرز اپ ڈیٹ کرنے کیلئے Apply پر کلک کریں۔
- اپنی مرضی کے بینر پر Get Code پر کلک کریں، پھر منتخب کردہ بینر کو حسب ضرورت بنانے کیلئے سائز، زبان اور پلیٹ فارم منتخب کریں۔
- مطلوبہ کوڈ حاصل کرنے کیلئے Copy منتخب کریں اور پھر اس کوڈ کو استعمال کرنے کیلئے دکھائی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ: آپ اپنے بینر کی PNG تصویری فائل حاصل کرنے کیلئے Download پر کلک کر سکتے ہیں لیکن اپنے شراکت دار لنک سے بینر کو لنک کرنے کیلئے آپ کو کوڈ درکار ہوگا۔
اپنے بینرز شیئر کرنا
پروموشن کیلئے اپنی ویب سائٹ، بلاگ یا تیسری پارٹی کے ریسورسز پر بینر کوڈ لگائیں۔ وہ تمام صارفین جو بینر پر کلک کر کے Exness کی ویب سائٹ پر آتے ہیں اور رجسٹر کرتے ہیں آپ کے ریفر کردہ کلائنٹس بن جائیں گے کیونکہ آپ کا شراکت دار لنک کوڈ سے منسلک ہے۔