صارفین میں میسنجر ایپ سے زیادہ مقبول کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے، اور اسی وجہ سے میسنجر کے ساتھ مارکیٹنگ کرنا چیلنجوں کا ایک نیا سیٹ پیش کرتا ہے۔
آئیے ایک نظر ان میں سے کچھ قابل غور چیزوں پر ڈالتے ہیں تاکہ اگر آپ کی کمپینز میسنجر ایپس کے ساتھ انضمام کا پلان بنا رہی ہوں تو ہم انہیں بہتر بنا سکیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اس مضمون میں زیر بحث موضوع کو مالیاتی مشورہ نہ خیال کیا جائے اور یہ صرف تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
میسنجر ایپس کے بارے میں
میسنجر ایپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہم کسی بھی ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر غور کرتے ہیں جو فوری پیغام رسانی کی سہولت دیتا ہے، جس میں گروپ چیٹ کی فعالیت والی ایپلیکیشنز بھی شامل ہیں۔ کچھ معلوم مثالوں میں WhatsApp, WeChat, Facebook Messenger شامل ہیں، لیکن آپ کے علاقے کے لحاظ سے، سب سے زیادہ مستعمل پیغام رسانی ایپس مختلف ہوسکتی ہیں۔
میسنجرز کیوں؟
میسنجر ایپس کو دنیا بھر میں وسیع طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سمجھنا غیر معقول نہیں ہوگا کہ میسنجرز ڈیجیٹل تشہیر کی مرکزی شکل کے طور پر ای میل کی جگہ لے لیں گے۔
لیکن اس میں کچھ منفرد چیلنجز بھی ہیں۔
منفرد چیلنجز
اس امر پر غور کریں کہ آپ کی میسنجر ایپس کس قدر بے تکلف ہیں، اور ان سے آنے والی مارکیٹنگ کی مہم کی کسی شکل کو آپ کتنی جلدی نظر انداز کرتے ہیں۔ ہاں، یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں (حیرت انگیز طور پر) آپ کی مہم کا پیغام انتہائی اہم ہوتا ہے! صارفین ای میلز کی بہ نسبت میسنجرز کو کہیں زیادہ سختی سے کنٹرول کرتے ہیں، جس میں ورچوئل یقین کے اسپام کو برداشت نہیں کیا جاتا ہے۔
- آپ کی کمپین کی شناخت فوری طورپر معلوماتی کے بطور ہونی چاہیے ورنہ جلد ہی اسے اسپام خیال کیا جائے گا؛ اور یہ کام ای میل سے بھی زیادہ تیزی سے ہوگا۔
- چند لوگ نامعلوم مآخذ سے آنے والے پیغام کو بھی کھولیں گے، لہذا اس امر کو زیر غور رکھیں کہ میسنجرز کلائنٹ کے موجودہ گروپ کے لیے ٹول کے بطور مزید مفید، اور نئے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے کافی برے بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
- میسنجرز میں اگر کوئی غلطیاں یا گمراہ کن دعوے ہوں تو وہ برانڈز یا کاروباری روابط کو بہت کم ہی چھوٹ دیتے ہیں، لہذا آپ جو کچھ بھی بھیجتے ہیں اس پر پہلے ہی خوب اچھی طرح غور کریں۔
- ذاتی نوعیت کی پیغام رسانی کو مزید مؤثر پایا گیا ہے بہ نسبت عمومی پیغام رسانی کے، لیکن اس میں اپنے ریفرلز کی ترجیحات کو جاننا بھی ضروری ہے۔
میسنجر کی تجاویز
- متعلق ہو؛ براہ راست آپ کے منتخب کردہ میسنجر میں جو مواد آپ کو درکار نہيں ہے یا جس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے اسے پیش کیے جانے سے زیادہ برا کچھ نہیں ہوتا - اس سے آپ کی برانڈ پر منفی اثر پڑتا ہے۔
- کلائنٹ کے اپنے گروپ کے ساتھ ذاتی طور پر مشغول ہوں، حتی کہ اگر ضرورت ہو تو فرداً فرداً گفتگو میں بھی، لیکن صرف کلائنٹ کے شروع کرنے پر ہی۔ انہیں گفتگو شروع کرنے دیں، لیکن مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی طرح نہیں بلکہ ایک انسان کی طرح جواب دیں۔
- ایونٹس اور کانفرنسوں کے دوران میسنجرز کے استعمال سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے؛ مفید معلومات جیسے مقرر کے شیڈولز، فلور کے نقشوں اور دیگر عملی معلومات سے متاثر کریں۔ یقینی بنائیں کہ بھیجے گئے پیغامات شرکت کنندہ کلائنٹس کے نام ہیں۔
- بالآخر، معلوم کلائنٹ کے گروپس کے ساتھ دوبارہ مشغول ہوں؛ کچھ میسنجرز آپ کو ان کلائنٹس سے رابطہ کرنے کا آپشن دیتے ہیں جنہوں نے پہلے آپ سے رابطہ کیا ہو؛ یہ مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس سے میسنجز کا استعمال پہلے ہی ثابت ہو جاتا ہے، ان کے ساتھ کنورژنز ہونے کا امکان اور بھی زیادہ ہے۔
Exness اشتہارات کی ہدایات
کوئی بھی میسنجر کمپین لانچ کرنے سے پہلے، اپنے آپ کو Exness کی اشتہار کی گائئڈ لائنز سے مانوس کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی کمپینز میں کیا شامل کیا جا سکتا ہے اور کیا نہیں۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کے پس پشت Exness کے وسائل اور ہماری گائیڈ لائنز کی معلومات کے ساتھ، آپ کی کمپین نئی لیڈز اور کنورژنز حاصل کرے گی۔