ممکنہ شراکت داران سے رابطہ کرنے کا تیز ترین طریقہ بلاشبہ سوشل میڈیا کا کارگر استعمال ہے۔ اس مضمون میں، ہم ایسی کچھ قابل غور مبادیات پر نظر ڈالیں گے جنہیں آپ کو سوشل میڈیا پر خود کو پروموٹ کرتے ہوئے مد نظر رکھنا چاہیے۔
براہ کرم دھیان دیں اس مضمون میں زیر بحث مبادیات کو مالیاتی مشورہ نہ خیال کیا جائے اور اسے صرف تعلیمی مقاصد سے پیش کیا گیا ہے۔
مارکیٹنگ پلان تشکیل دیں
سوشل میڈیا کمپین شروع کرنے سے پہلے مارکیٹنگ پلان تشکیل دینے کی تجویز کی جاتی ہے۔ اس سے آپ کو اپنے اہداف اور توقعات سے متعلق ایک واضح آئیڈیا حاصل ہوگا۔
یہ کچھ چیزیں ہیں جو آپ کو پلان کرنی ہوں گی:
- آپ کس قسم کا مواد پوسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- آپ کس طرح کی تشہیری کمپین چلانا چاہتے ہیں۔
- مارکیٹنگ کا بجٹ۔
ری ڈائریکٹ لنکس آزمائیں
ری ڈائریکٹ لنک چند ایسے فوائد فراہم کر سکتا ہے جو معیاری URL محض شیئر کرنے میں نہیں ہوتا ہے۔ سب سے پہلے، طریقے کے لحاظ سے، ری ڈائریکٹ لنکس ٹریک کے قابل ہوتے ہیں اور آپ کو مفید ڈیٹا (جیسے جتنی بار، جہاں سے کلک کیا گیا ان کی تعداد، وغیرہ) فراہم کرتے ہیں۔ ڈیٹا سے الگ، ری ڈائریکٹ لنکس صاف اور سادہ نظر آتے ہیں جو دانشمند صارفین کے لیے کلک کرنے کو مزید پرکشش بناتے ہیں۔
سہولت بخش طور پر، آپ کا شراکت دار لنک بھی ٹریک کے قابل ہے؛ بس اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں اور دیکھنے کے لیے رپورٹیں > کارکردگی کے اعداد و شمار پر کلک کریں
مواد ہی بادشاہ ہے
امکانی ریفرلز کے ساتھ اعتماد سازی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور آپ کی بھروسہ مندی کو ثابت کرنے کے لیے اعلی معیار کے، منفرد مواد سے زیادہ بہتر کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ چاہے یہ پرزور سوشل پوسٹ ہو یا طریقہ کار سےمتعلق ویڈیو ہو، اچھا مواد آپ کو جلدی سے پورے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ناقص مواد سے آگے لے جائے گا۔ توجہ حاصل کرنے اور آڈیئنس کو مشغول رکھنے کیلئے بصری مواد کے ساتھ تجربے کرنے سے نہ ڈریں۔
ہم آہنگ رہیں
اعتماد سازی کے لیے یہ ایک اور قابل غور کلید ہے، لیکن آپ کے موجودہ ریفرلز کو باقی رکھنے کے لیے کافی اہم بھی ہے۔ اگر آپ اچانک تھوڑی دیر کے لیے غائب ہو جاتے ہیں تو، آپ کی واپسی پر آپ کو لازمی طور پر بالکل نئے سرے سے اعتماد سازی شروع کرنی ہوتی ہے۔
زوال سے بچنے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ چند ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فوکس کریں، بجائے اس کے کہ اپنا فوکس بہت سارے سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔
کوئی جھروکہ تلاش کریں
ایسی جگہیں تلاش کریں جہاں آپ کا سامع پہلے سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہو، جیسے مالیات پر مرتکز گروپس یا فورمز۔ اس سے آپ کے مواد کو ملنے والی مشغولیت کی کوالٹی میں مدد ملتی ہے کیونکہ ان اسپیسز میں لوگ پہلے ہی فاریکس پروڈکٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک اور اچھی وجہ یہ ہے کہ جھروکہ گروپ کا تسلیم شدہ ممبر بننا وسیع تر جگہوں میں تن تنہا کھڑے ہونے کی کوشش کرنے سے زیادہ حقیقت پسندانہ ہے۔
ان میں سے کچھ زیر غور مبادیات کے ساتھ، آپ کو پتہ چل سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر الحاقی مارکیٹنگ کافی سہولت بخش ہے، نیز اس راہ میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ٹولز اور سروسز کی لا متناہی تعداد موجود ہے۔
ہمارے Exness الحاق یافتہ گان کے آفیشل صفحات:
سوشل میڈیا پر تشہیر کرتے وقت واقعتاً کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہيں ہے اس پر مزید گہری نگاہ ڈالنے کے لیے، ہم Exness کے اشتہار کی ہدایات کے بارے میں پڑھنے کی سفارش کرتے ہیں۔