ڈیجیٹل ایفیلیٹس اور آپ کے ریفرلز کیلئے حسب ضرورت بنائے گئے ذاتی علاقے میں خوش آمدید، جس میں خصوصیات، فنکشنز اور ٹریکنگ کا ایک مرکزی ہب موجود ہے تاکہ آپ اپنی Exness شراکت داری کا بہتر نظم کر سکیں۔
يہ جاننے کے لئے کہ اس میں کون سے ٹولز موجود ہيں، آئيے اس جگہ کو دریافت کرتے ہیں:
ڈیش بورڈ
یہ وہ ڈیفالٹ علاقہ ہے جو آپ کے لاگ ان کرنے پر دکھایا جاتا ہے۔ آپ کے بیلنس اور کُل کمیشن کے علاوہ، یہ علاقہ آپ کو آپ کے ایفیلیٹ لنک، معلومات کے ذخیرے، اور نیٹ ورکس کے انضمام تک آسان رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ نے پورا توثیقی پراسیس مکمل نہیں کیا ہے تو صفحہ کا بالائی حصہ آپ کو آپ کا موجودہ توثیقی اسٹیٹس دکھائے گا:
Header
ہیڈر میں آپ درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
- نوٹیفکیشنز
-
والٹ بیلنس
- یہاں کلک کرنے سے آپ کو اپنے والٹ سے ٹرانسفر کرنے اور رقم نکلوانے کے ساتھ ساتھ اپنے والیٹ اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کی سرگزشت تک فوری رسائی کی سہولت ملتی ہے۔
- ڈیجیٹل ایفیلیٹس ہیلپ سینٹر کا لنک
-
پروفائل
- آپ کی پروفائل پر کلک کرنے سے ایک ڈراپ ڈاؤن کھل جاتا ہے جو دو لنکس دکھاتا ہے: Account اور Sign out۔ مندرجہ ذیل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے Account پر کلک کریں:
- ذاتی ڈیٹا
- نوٹیفکیشن کی سیٹنگز
- مارکیٹ نیٹ ورک کا انضمام
- ٹریفک کے ذرائع
- کلائنٹ کی تفویض کی جانچ.
- آپ کی پروفائل پر کلک کرنے سے ایک ڈراپ ڈاؤن کھل جاتا ہے جو دو لنکس دکھاتا ہے: Account اور Sign out۔ مندرجہ ذیل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے Account پر کلک کریں:
سیٹنگز
Settings کے تحت، آپ کو اپنا فراہم کردہ Personal Data مل سکتا ہے جس میں آپ کا عرفی نام، نام، پتہ، تاریخ پیدائش، رجسٹرڈ ای میل پتہ اور فون نمبر شامل ہے۔
Notification Settingss آپ کو یہ سیٹ کرنے کی سہولت دیتی ہے کہ آپ کس طرح اہم واقعات کے بارے میں ای میل اور/یا اپنے ذاتی علاقے کے ذریعے مطلع ہونا چاہیں گے۔
مارکیٹ نیٹ ورک انضمام آپ کو آسانی سے اپنے اشتہارات کے ٹریکر اور دوسرے تعاون یافتہ پلیٹ فارمز کو اپنے ڈیجیٹل ایفیلیٹ اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
ٹریفک کے ذرائع آپ کے ویب پر مبنی ٹریفک کے ذرائع کی کارکردگی کی توثیق کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
کلائنٹ کی تفویض کا چیک آپ کے ریفر شدہ کلائنٹ کے آپ کے اکاؤنٹ کے تحت رجسٹر ہونے کی صورت میں آپ کو توثیق کی تصدیق فراہم کرتا ہے۔
بیلنس
آپ کے کمیشن کی کل رقم یہاں USD میں دکھائی جاتی ہے۔ آپ اوپر دائیں جانب withdrawal بٹن پر کلک کر کے رقم نکلوا سکتے ہیں۔
آپ کا ایفیلیٹ لنک
آپ باآسانی اپنا ایفیلیٹ لنک یہاں تلاش کر سکتے ہیں۔ ویب یا موبائل لنک کو منتخب کریں، پھر جو صفحہ آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کرنے کے لئے ڈراپ ڈاؤن آئیکن پر کلک کریں۔ لنک کاپی کرنے کے لیے کاپی کریں پر کلک کریں۔
اپنا اشتہار کا ٹریکر منسلک کریں
آپ یہاں سے اپنے اکاؤنٹ کو اپنے اشتہار کے ٹریکر اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک کر سکتے ہیں۔
معلومات کا ذخیرہ
ہمارے ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے طور پر آپ کے سفر میں آپ کی مدد کرنے کیلئے مہارت سے تیار کردہ FAQs کا توسیعی سیٹ دیکھنے کیلئے Getting started پر کلک کریں۔
کارکردگی کا چارٹ
آخر میں، یہ سیکشن مختصراً ایک ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے طور پر آپ کی کارکردگی دکھاتا ہے۔
رپورٹس
رپورٹس آپ کے ریفرلز، ٹرانزیکشنز اور مجموعی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لیے ضروری ہیں۔ رپورٹس کی دو اقسام دستیاب ہیں:
- کارکردگی کے اعداد و شمار
- کلائنٹس کی فہرست
کارکردگی کے اعداد و شمار
یہاں آپ کے ایفیلیٹ لنک کی کارکردگی کی پیمائش کی جاتی ہے اور اس میں کلکس، رجسٹریشنز، ڈیپازٹس، منافع اور ان جیسے مزید میٹرکس شامل ہيں۔ یہ اعداد و شمار ہر 2 گھنٹے بعد اپ ڈیٹ ہوتے ہیں، اور آپ کو لنک، ذریعے، وقت، اور مقام کی بنیاد پر ترجیحات سیٹ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ آپ فراہم کردہ فلٹرز کے ذریعے ملک کے لحاظ سے سالانہ خلاصہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کلائنٹس کی فہرست
اس لنک کے ذریعے آپ اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہر کلائنٹ کو تلاش کر سکیں گے۔ آپ ان کی ID، اکاؤنٹ کی قسم، ان کے سائن اپ کرنے کی تاریخ، زیر التواء منافع اور منتخب کردہ مدت کے اندر کُل منظور کردہ منافع جیسی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ان کلائنٹس کو دیکھنے کیلئے فعال کلائنٹ فلٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو پہلے دو ماہ کے اندر ٹریڈنگ شروع کرتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ میں مستقل مزاج ہیں۔
اپنے کلائنٹس کی فہرست ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں۔
نوٹ: اگر متعارف کرائے گئے کسی کلائنٹ کو ایفیلیٹ موڈریشن اور گائیڈ لائنز میں بیان کردہ کسی وجہ کی بنیاد پر مسترد کیا جاتا ہے تو اس کا اسٹیٹس Declined پر سیٹ ہو جائے گا۔
ٹریفک کے معیار کا انڈیکس
نوٹ: ٹریفک کے معیار کا انڈیکس صرف اس صورت میں فعال ہوگا جب ڈیجیٹل ایفیلیٹس 50 سے زائد FTDs (پہلی بار کے ڈیپازٹس) تک پہنچ جائیں گے۔
ٹریفک کے معیار کا انڈیکس آپ کے شراکت داران کے ذاتی علاقے میں موجود ایک خصوصیت ہے جو ڈیجیٹل ایفیلیٹس کے ٹریفک کے معیار کی نشاندہی کرتی ہے۔ ٹریفک کے معیار کے انڈیکس کی ویجیٹ سرمایہ کاری کے نفع (ROI) سے مطلق معلومات کے خلاصے کے ساتھ ذیل میں موجود زمرے دکھائے گی:
- مثبت (سبز)
- غیر جانبدار (زرد)
- منفی (سرخ)
ٹریفک کے معیار کے انڈیکس کے بارے میں مزید پڑھیں۔
Tarweeji
اس ٹیب کے تحت، آپ Exness سے تشیہری مواد اور رجسٹریشن ٹولز تلاش کر سکتے ہیں جسے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Exness کی تشہیری گائیڈ لائنز سے مانوس ہونا یقینی بنائیں تاکہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ آپ اپنے مارکیٹنگ کے مواد میں کیا شامل کر سکتے ہیں اور کیا نہیں۔
1. پروموشنل مواد
تشہیری مواد کے تحت، آپ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردہ تشہیری مواد کا انتخاب نظر آئے گا جو آپ نئے کلائنٹس کو راغب کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہے:
- Banners
- ویڈیوز
- لینڈنگ صفحات
- GIFs
- لوگوز
آپ اپنی ترجیحی کمپین، سائز، زبان اور ٹیگز منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنے، کوڈ حاصل کرنے یا لنک حاصل کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہ پروموشنل مواد متعدد کمپین تھیمز کے ساتھ آتے ہیں اور ممکنہ کلائنٹس کو قدر کا مظاہرہ کرنے کیلئے خوبصورتی سے تیار کیے گئے ہوتے ہیں۔ HTML کوڈز فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ آپ انہیں کسی بھی معاونت یافتہ فارمیٹ میں استعمال کر سکیں، جیسے انٹرنیٹ فورمز اور ذاتی ویب سائٹس۔
یہ مواد خود بخود آپ کے ایفیلیٹ لنک سے بھی منسلک ہوتے ہیں لہذا اگر کوئی ممکنہ ریفرل بینر، ویڈیو یا GIF پر کلک کرے اور نتیجتاً Exness کلائنٹ بن جائے تو یہ خود بخود ٹریک ہو جائے گا اور آپ کے اکاؤنٹ سے لنک ہو جائے گا۔
2. کمپینز
یہاں آپ کسی مخصوص پروموشنل سرگرمی کیلئے اپنے ایفیلیٹ لنک میں ترمیم کر پائیں گے اور اسے علیحدہ سے ٹریک کر پائیں گے۔
بن جانے پر،آپ اسے فعال ٹیب کے تحت ٹریک کر سکیں گے۔
ممکنہ کلائنٹس سے منسلک ہونے سے متعلق کمپین مارکیٹنگ کے آئیڈیاز کے بارے میں مزید جانیں۔
3. ڈیپ لنکس
آپ اس سیکشن میں اپنا ویب لنک اور موبائل لنک حسب منشا بنا کر ریفرلز کو کنورٹ کرنے کے اپنے امکانات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ لنکس کو Exness ویب سائٹ پر مخصوص صفحات ٹارگیٹ کرنے کیلئے سیٹ کیا جا سکتا ہے اور آپ کے شراکت دار اکاؤنٹ سے خود بخود منسلک کیا جا سکتا ہے تاکہ اگر کوئی لنک استعمال کرے اور پھر Exness کلائنٹ بنے تو وہ ٹریک ہو سکے۔
4. ذیلی پبلشرز
یہ علاقہ استعمال کردہ ایفیلیٹ لنکس دکھاتا ہے جن میں ذیلی پبلشرز کی شیئر اور فعال کردہ sub_ID قدر کے ذریعے ترمیم کی جاتی ہے۔ جب کوئی کلائنٹ ایسے ایفیلیٹ لنک کو فالو کرے گا جس میں ایک جنریٹ کردہ sub_id قدر ہو تو ذیلی ID، لنک اسٹیٹس، اپ ڈیٹ کی تاریخ اور ذیلی لنک یہاں پر ملاحظہ کیے جا سکیں گے۔ اس سے آپ کو ذیلی پبلشر کے لنکس بہتر طور پر ٹریک کرنے میں مدد ملے گی، اور اگر اب یہ لنکس موزوں نہیں ہیں تو آپ کو انہیں بلاک کرنے کا آپشن بھی مل جائے گا۔
ان اعداد و شمار سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ذیلی پبلشر کے نظم سے متعلق مزید پڑھیں۔
5. مارکیٹنگ کی گائیڈ لائنز
یہ سیکشن Exness معلوماتی ہب برائے شراکت داران کے عنوان والی ایک PDF دستاویز پر لے جائے گا جو شراکت داری سے متعلق تمام چیزوں کی تفصیلی معلومات بیان کرتی ہے۔
6. تشہیر کی گائیڈ لائنز
یہ سیکشن Exness کی تشہیری گائیڈ لائنز برائے متعارف کروانے والے پارٹنرز اور ڈیجیٹل ایفیلیٹس کی تفصیل پر مبنی مضمون پر بھی لے کر جاتا ہے۔
سپورٹ
آپ کے پارٹنر ذاتی علاقے میں Support ٹیب زبان کے لحاظ سے سپورٹ روابط کی فہرست دکھاتا ہے۔ فہرست میں مقامی ٹائم زونز کے لحاظ سے آپریٹنگ کے اوقات شامل ہیں۔
صفحے کے نچلے حصے (فوٹر) میں آپ Exness کی قانونی دستاویزات، پارٹنرز ہیلپ سینٹر اور سپورٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
روڈ میپ
اس ٹیب میں آپ کو ہماری ٹیم کی جانب سے پلان کردہ، زیر پیشرفت اور مکمل شدہ تفصیلات ملیں گی تاکہ ڈیجیٹل ایفیلیٹ بننے کے آپ کے سفر میں آپ کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کی جا سکے۔
تاثرات
Exness کے ساتھ ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے طور پر آپ کے سفر کو مزید بہتر بنانے کیلئے، تاثرات کا صفحہ وہ جگہ ہے جہاں آپ آسانی کے ساتھ ان زمروں سے متعلق اپنے تاثرات بھیج سکتے ہیں:
- ذاتی علاقہ
- ادائیگیاں
- پروموشنل مواد
- رپورٹس
- آن بورڈنگ
- امدادی مرکز
- دیگر
Exness ورچوئل اسسٹنٹ
Exness کے ساتھ ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے طور پر اپنے سفر کو مزید بہتر بنانے کیلئے، آپ ہمارے Exness ورچوئل اسسٹنٹ سے باآسانی چیٹ کرنے کیلئے چیٹ آئیکن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔