- عمومی اصول
- محدود ممالک
- تشہیری مواد
- PPC
- سوشل میڈیا
- بامعاوضہ سوشل
- ایپس
- ویب سائٹ ڈومین کے نام/URLs
- شراکت کا اقرار نامہ
عمومی اصول
منصفانہ، واضخ اور غیرگمراہ کن معلومات استعمال کریں - Exness کے لئے یا ان کی طرف سے کسی قسم کے وعدے، ضمانتیں یا تجاويز نہ پیش کریں - غیرحقیقی توقعات پیدا نہ کریں۔
Exness کے ساتھ پیسے کمانے کا وعدہ نہ کریں۔. "آسان منافع"، "پیسے جیتیں/کمائيں/بنائيں"، "اپنا تجارتی پیشہ شروع کریں" یا "آمدنی کمائيں" اور اس جیسی دوسری اصطلاحات کے استعمال سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ، ایسا تاثر دینا کہ تجارت کامیابی، طرز زندگی، مالی آزادی، یا کسی دوسرے فوائد کی وجہ بنے گی، کی ممانعت ہے۔
کسی بھی ایسی بصری ریفرینس کے استعمال سے گریز کریں (نقد، کریڈٹ کارڈز، نوٹس، اور سکے) جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ تجارت سے نفع کی ضمانت ممکن ہے۔
متوازن بیانات پیش کریں - حتمی بیانات نہ پیش کريں - فوائد و نقصانات دونوں کا ذکر کریں
تمام بیانات کا متوازن ہونا ضروری ہے؛ اسی لئے جب بھی آپ ممکنہ نفع (فوائد) کا ذکر کریں تو ساتھ ہی ممکنہ نقصانات (یا خطرات) کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ کبھی بھی یہ تاثر نہ دیں کہ CFDs اور Exness کی مصنوعات میں تجارت ہر کسی کے لئے موزوں ہے۔
جہاں بھی ٹریڈنگ، لیوریج اور اتار چڑھاؤ کے کسی بھی فائدے کا ذکر ہو، وہیں متعلقہ خطرات بیان کرنا بھی ضروری ہے۔
درست اور جدید معلومات استعمال کریں - ایسے کسی بھی قسم کے بیانات سے گریز کريں جن کی ٹھوس ثبوت کے ساتھ تصدیق ممکن نہ ہو۔
Exness کی تمام سہولیات، پروڈکٹس، اکاؤنٹ کی اقسام، پروڈکٹس کی تشخیصات، پلیٹ فارمز اور دیگر کے متعلق تمام معلومات کو ہمہ وقت متعلقہ اور جدید ہونے کی ضرورت ہے۔ اس بات کی تشہیر نہ کریں کہ Exness ٹریڈنگ سگنلز، آٹو ٹریڈنگ، روبوٹس، سرمایہ کاری کے متعلق مشاورت یا پورٹ فولیو یا فنڈ کے انتظام کی سہولیات فراہم کرتے ہيں۔
ایسے کوئی بھی بیانات نہ پیش کریں جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ Exness کی مصنوعات کو حقیقی طور پر فراہم کیا جاسکتا ہے یا ان کی اعتراف شدہ مارکیٹ/سٹاک ایکسچینج پر تجارت کی جاسکتی ہے۔ Exness صرف متعدد زیرین اثاثہ جات، جیسے کہ FX/فاریکس، انڈیکسز، کرپٹو کرنسی اور دیگر پر Contracts for Difference (CFDs) پیش کرتا ہے (Exness کے پروڈکٹس کی تمام تشخیصات تبدیل ہوسکتی ہيں)۔
کبھی بھی اس قسم کا تاثر نہ دیں کہ Exness اور اس کے پروڈکٹس کا تعلق جوے سے ہے۔ Exness کی سہولیات کا کسی کریڈٹ کے ادارے یا بینک کے ساتھ موزنہ نہ کریں۔
اپنی آڈینس کو تجارت کے خطرات کے متعلق تنبیہ دیں - مناسب دستبرداریاں شامل کریں
تمام تشہیری مواد میں کم از کم ایک خطرے کی تنبیہہ/دستبرداری شامل ہونا ضروری ہے جو تمام قاریئن کو واضح طور پر نظر آرہی ہو۔ خطرے کی تنبیہات کو دوسرے مشمولات کے درمیان پوشیدہ نہيں ہونا چاہیے۔ مندرجہ ذیل دستبرداری کا استعمال کریں: "Exness.com کی طرف سے پیش کردہ۔ تجارت میں خطرے کا عنصر موجود ہے۔" یا آپ کے اکاؤنٹ مینیجر کی جانب سے فراہم کردہ دیگر کوئی بھی دستبرداری۔
اس کے علاوہ، جہاں قابل اطلاق ہو، آپ کو ان تمام ویب سائٹس، تعارفی صفحات، سوشل نیٹورک صفحات اور دیگر ٹریفک کے ذرائع پر واضح طور پر بیان کرنے کی ضرورت ہے جنہيں آپ صرف Exness کی سہولیات اور پروڈکٹس کی مشہوری کے لئے استعمال کرتے ہيں، کہ نہ تو وہ Exness کی ملکیت ہيں اور نہ ہی Exness انہيں چلا رہا ہے۔ مندرجہ ذیل دستبرداری کا استعمال کریں "Exness اس صفحے کے مالک نہيں ہیں اور نہ ہی اسے چلارہے ہيں" یا "یہ صفحہ Exness کے افیشل پارٹنر کا ہے اور وہی اسے چلاتے ہيں،" یا اس قسم کی دیگر کوئی بات۔
Exness کے بونسز، مقابلوں وغیرہ سے وابستہ شرائط و ضوابط کا حوالہ دیں۔
آپ جب بھی Exness کے کسی بونس پروگرام، مقابلے، یا دیگر متعلقہ پروگرام کا ذکر کریں، تو آپ کو ہمیشہ، جب اور جہاں قابل اطلاق ہو، اس حوالے کے ساتھ ایسٹرسک لگا کر مندرجہ ذیل بیان شامل کرنا ضروری ہے: "شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوتا ہے۔"
یورپی اتحاد میں واقع Exness کا برانڈ رکھنے والے بروکرز کے لائسنسز کا ذکر نہ کريں
"EU/CySEC/FCA کے تحت ضابطہ کار بروکر"، "آپ کی رقم Exness کے ساتھ محفوظ ہے"، یا "دنیا بھر میں ضابطوں کے مطابق کام کرنے والا بروکر" اور اس جیسی دوسری اصطلاحات کے استعمال سے گریز کریں۔ CySEC، FCA یا دیگر ضابطہ کار حکام/اداروں کے لوگوز کے استعمال سے گریز کريں۔ یورپی اتحاد کا جھنڈا یا ایسا کوئی بھی ٹیکسٹ یا تصویریں نہ استعمال کریں جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ آپ کی تشہیر یورپی ایکنامک علاقے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
Exness کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق شفاف رہيں
خود کو Exness کے ملازم یا نمائندے کے طور پر ظاہر نہ کریں۔ ایسا کبھی نہ ظاہر کریں کہ Exness آپ کی سرگرمیوں اور اقدام کی توثیق کررہے ہيں۔
منصفانہ موازنہ کريں
Exness کے برانڈ کی تشہیر کے لئے حریف کمپنیوں کے قانونی یا برانڈ کے ناموں کے استعمال اور اشتہاروں میں دوسرے برانڈز کے ساتھ موازنہ کرنا، یا منفی طریقے سے دوسرے برانڈ کے ساتھ غیرمنصفانہ موازنہ کرنا، یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس یا ٹریڈمارکس کے کسی بھی دیگر غیرمجاز استعمال کی ممانعت ہے۔
پابندیاں
کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں، جس میں غیرقانونی مشمولات پیش کرنا شامل ہے، لیکن یہ اس تک محدود نہيں، جس سے Exness کی نیک نامی کو نقصان پہنچے۔ اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہيں: ایسے مشمولات کا استعمال جس سے کسی کی بدنامی ہو، اور جو فحاش، پرتشدد، نفرت انگیز، غیرقانونی ہو یا جس کا تعلق جوے یا بچوں سے ہو، یا جو کسی ایسی ویب سائٹ سے متصل ہو، جس میں اس قسم کا مواد ہو۔
غیرضروری بیانات نہ تو کریں اور نہ استعمال کریں، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہيں:
"اگر آپ پیسے کمانا چاہتے ہيں تو مجھے ٹیکسٹ کریں"
"پیسے جیتیں/بنائيں/کمائيں"
"تجارت کی مدد سے گھر پر کام کریں"
"Exness کے ذریعے آسان/یقینی پیسے کمائيں۔"
"Exness کے ذریعے مالی آزادی حاصل کریں۔"
“اپنا تجارتی کیریئر شروع کریں.”
"آمدنی کمائيں۔"
"میں نے اس ایپ سے $$$ کمانا شروع کیا ہے۔ آپ بھی ایسا ہی کرسکتے ہيں۔"
"وقت ضائع کرنا چھوڑ دیں! پیسے کمانا شروع کریں!"
"اب میں ہر ہفتے اتنے پیسے کماتا ہوں..."
"دیکھو، میں نے پچھلے ہفتے اس ایپ سے کتنی رقم کمائی ہے!"
"دیکھو، میں نے پچھلے ہفتے اس ایپ سے کتنی رقم کمائی ہے! “
"Exness کی ایپ پر دو ہفتے تجارت کرنے کے بعد میں نے نئی موٹر سائیکل خریدی ہے۔"
"میں نے تجارت کے صرف 1 مہینے بعد اپنی خوابوں کی بائيک خریدی ہے!"
"کوئی غیرتجربہ کار شخص بھی کرسکتا ہے!"
"Exness معیار کی ضمانت فراہم کرتا ہے جس کی تصدیق مناسب لائسنس سے مل سکتی ہے۔"
"پیشگوئی غلط ہونے کی صورت میں آپ ٹرانزیکشن منسوخ کرکے پیسے بچا سکتے ہیں۔"
"معلوم کریں کہ آپ قرضے، کولیٹرل یا لامحدود قرضے کے بغیر اپنے خواب پورے کرنے کے لئے رقم کس طرح کما سکتے ہیں۔"
"کیا آپ کام کرنے سے تھک گئے ہیں؟ کئی لوگ اس ایپ سے پیسے کما رہے ہيں! آپ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں!”
"Exness کی وجہ سے مجھے نئی رہائش مل گئی ہے۔"
سپیمنگ کی ممانعت ہے
سپیمنگ کے طریقے، مثال کے طور پر افراد کی زیادہ تعداد کو بھیجی جانے والی غیرمطلوبہ سپیم ای میلز، استعمال کرنے سے گریز کريں۔ اسے غلط قسم کی مارکیٹنگ سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کی غیردرخواست کردہ تشہیر جس میں صارف کی پیشگی رضامندی کے بغیر اجتماعی طور پر کوئی چیز بھیجی جائے، اسے سپیم تصور کیا جاتا ہے۔ اس میں اجتماعی ای میلز اور سوشل میڈیا پر پوسٹس/پیغامات شامل ہيں۔
ٹریفک کے ذرائع
تمام ٹریفک کے ذرائع کے متعلق Exness کو اطلاع دینے اور پیشگی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ Exness کی نیک نامی کو ہونے والے نقصان کو خاطر میں لائے بغیر کسی بھی آن لائن یا آف لائن مقامات پر Exness کی تشہیر نہ کريں۔
محدود ممالک
محدود ممالک کی فہرست کے لئے ہماری ویب سائٹ پر یہاں تشریف لائيں۔
تشہیری مواد
آپ کے ذریعے تخلیق کردہ اور/یا ڈیزائن کردہ کسی بھی مارکیٹنگ مواد کی تشہیر کے حوالے سے Exness کو مطلع کریں، آگاہ کریں اور تاثرات حاصل کریں۔ متعارف کرنے سے پہلے آپ کے بنائے گئے کسی بھی مواد کو، جیسے تشہیر کے لئے استعمال کیا جائے، جس میں تشہیری مواد، تعارفی صفحات، ڈومینز، ای میل وغیرہ شامل ہيں لیکن ان تک محدود نہيں، پیشگی منظوری کے لئے اپنے ایفیلیٹ مینیجر کو بھجوانا ضروری ہے۔
اگر آپ اپنے اور اپنے وزٹرز/قارئین کے درمیان رابطے کے فارمز، کمینٹس، نیوزلیٹرز، لائیو چیٹس یا دیگر کسی بھی قسم کی ڈائریکٹ اور نجی مواصلت استعمال کرتے ہيں تو ہمہ وقت نیک نیتی سے کام لینے کی ذمہ داری آپ کی ہے، اور آپ کو Exness یا کمپنی کی فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے غلط یا گمراہ کن بیانات پیش کرنے، یا ممکنہ کلائنٹ کے مفادات کے خلاف اور Exness کی نیک نامی اور معتبری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل میں حصہ لینے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
*نوٹ: ڈیجیٹل ایفیلیٹس کیلئے نجی مواصلت جیسے کہ سوشل نیٹ ورکس یا میسینجرز، ذاتی ای میلز، فون کالز یا دو بدو مواصلات کے ذریعے کلائنٹس کو راغب کرنا ممنوع ہے۔
PPC
آپ کو Exness کے برانڈ کے نام، ڈیریویٹوز، یا نام کے غلط ہجوں پر بولی لگانے کی اجازت نہيں ہے۔ Exness کے تمام برانڈ کے نام اور نام کی دیگر تمام غلط ہجوں کو تمام پے پر کلک سرگرمیوں میں بطور منفی کی ورڈز شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز، آپ کو ٹیکسٹ پر مشتمل اشتہارات یا ڈسپلے کے URL میں ایسے برانڈ کے نام استعمال نہيں کرنے چاہیے۔
براہ مہربانی نوٹ کریں: اگرچہ Facebook کے بامعاوضہ اشتہارات کے ذریعے پوسٹ بیک کی سہولت موجود نہيں ہے تاہم پارٹنرز پھر بھی Facebook پیجز کے ذریعے کلائنٹس کو راغب کرسکتے ہيں۔
مکمل رہنمائی کتابچہ اور منفی کی ورڈ کی فہرست یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
Exness* کی صوابدید پر استثنی ممکن ہے۔
سوشل میڈیا
اگر فیس بک یا دیگر کوئی بھی سوشل نیوٹورک پیج (بشمول یوٹیوب) کو تشہیر کے لئے استعمال کیا جائے، تو ان صفحات کو صرف اس صورت میں بحیثیت ٹریفک کا ذریعہ قبول کیا جاسکتا ہے اگر یہ صفحات بالواسطہ Exness کو فروغ نہ دے رہے ہوں بلکہ ایسی ویب سائٹ کو فروغ دے رہے ہوں جسے ٹریفک کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔ Exness کی صوابدید پر استثنی ممکن ہے۔ اپنے صفحے پر جہاں مناسب ہو واضح کریں کہ یہ Exness کا دفتری Facebook صفحہ نہیں ہے۔
مسابقتی مصنوعات، یا ان مصنوعات کو فروغ نہ دیں، جنہیں آپ کے صفحے سے، Exness پلیٹ فارم کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ Exness کے مصنوعات، یا فاریکس کے متعلقہ مصنوعات کی اجازت ہے، جنہیں Exness کے پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بامعاوضہ سوشل
Facebook کے ضوابط کی وجہ سے، بامعاوضہ اشتہارات کے ذریعے کلائنٹس کو راغب کرنا ممکن نہيں ہے۔ اگر Exness Facebook کے بامعاوضہ اشتہارات کے ذریعے کلائنٹس کے آنے کی نشاندہی کرتا ہے تو ان کلائنٹس کو اس پارٹنر کے ساتھ منسوب نہیں کیا جائے گا جس کا لنک استعمال کیا گیا تھا۔
دوسرے سوشل نیٹ ورک صفحات کی صورت میں، Exness کے برانڈ کے لئے اشتہارات خریدنے کے دوران فریب سے کام لینے کی ممانعت ہے۔ ایسے صفحات کے لئے اشتہارات خریدنے کی ممانعت ہے جو صارف کو Exness کے صفحات کے طور پر ظاہر ہوں۔ ایسے صفحات بنانے اور برقرار رکھنے کو خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔ واحد مجاز طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے وسیلے کا ایسا صفحہ برقرار رکھیں جو Exness کے وسائل سے مشابہت نہ رکھتا ہو اور اس وسیلے کے لئے اشتہارات خریديں۔
ایپس
نئے کلائنٹس حاصل کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی ایپلیکیشنز استعمال کرنے کیلئے، براہ کرم ایفیلیٹ پروگرام مینیجرز کے ساتھ رابطہ کریں۔
ویب سائٹ ڈومین کے نام/URLs
آپ کو کوئی ایسا ڈومین کا نام ریجسٹر کرنے کی اجازت نہيں ہے، جس میں Exness کے برانڈ کے نام یا ان کی مختلف ترامیم شامل ہوں۔ اگر ہمیں معلوم ہو کہ آپ نے اس قاعدے کی خلاف ورزی کرکے ڈومین نیمز ریجسٹر کئے ہیں تو تفتیش کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا۔
شراکت دار معاہدہ
آپ کو ہمہ وقت ہماری ویب سائٹ پر موجود Exness کے شراکت کا اقرار نامہ اور دیگر تمام قابل اطلاق ضروریات کی تعمیل کرنی ہوگی۔