متعارف کروانے والے بروکر (IB) کے پاس سائن اپ کردہ کلائنٹس کی بند کردہ سبھی ٹرانزیکشن پر شروعاتی سپریڈ کے 33% کا انعام کا سائز ہوتا ہے اور مخصوص تقاضے پورا کر کے اسے بڑھا کر 40% کیا جا سکتا ہے۔ IBs علاقائی نمائندہ (RR) بننے کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں اور علاقائی دفتر بنا سکتے ہیں جس سے آپ کو اپنی مقامی موجودگی بڑھا کر اپنی ریفرل بیس بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
*انعام کا سائز کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔
IB کے تقاضے
پہلا تقاضا یہ ہے کہ آپ کا ذاتی علاقہ مکمل طور پر توثیق شدہ ہو۔
پوری طرح سے توثیق ہو جانے پر، IB کے لیے تقاضے مندرجہ ذیل ہیں:
تقاضا | دیگر ممالک | تھائی لینڈ | چین |
---|---|---|---|
گزشتہ 3 تقویمی ماہ میں کُل تجارتی حجم | USD 30 ملین | USD 90 ملین | USD 150 ملین |
گزشتہ 3 تقویمی ماہ میں کم از کم فعال کلائنٹس | 3 | 3 | قابل اطلاق نہیں ہے |
IB اسٹیٹس میں، 4 انعامی درجے ہیں، جن کے نام برونز شراکت دار، سلور شراکت دار، گولڈ شراکت دار اور بریلیئنٹ شراکت دار ہیں۔ ہر درجے کے لیے تقاضا بڑھتا ہے اور انعام کا سائز 33% سے بڑھ کر ممکنہ طور پر 40% تک جاتا ہے۔
IB بننے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
IB اسٹیٹس کیلئے اپلائی کرنے کی خاطر شراکت داران اپنے علاقائی اکاؤنٹ مینیجرز سے رابطہ کر سکتے ہیں یا یہ درخواست کا فارم پُر کر سکتے ہیں۔
منتخب کردہ ممالک میں شراکت داران کیلئے IB کا شراکت دار اسٹیٹس حاصل کرنا خودکار طور پر ہوتا ہے۔ ایسی صورتوں میں، شراکت داران اور ایڈوانس شراکت داران کے اکاؤنٹس یہ چیک کرنے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹر کیے جاتے ہیں کہ آیا وہ لازمی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں نیز ان کی انعامی سطح خود بخود ایڈجسٹ کر دی جاتی ہے۔
آگاہ رہیں کہ کم از کم تقاضے برقرار نہ رکھنے کی صورت میں IB اسٹیٹس گنوا دینا ممکن ہے اور ان تقاضوں پر عملدرآمد کو ماہانہ چیک کیا جاتا ہے۔ لگاتار 3 تقویمی ماہ تک تقاضے پورے کر پانے میں ناکامی IB اسٹیٹس سے محروم ہو جانے کا باعث بن سکتی ہے۔
متعارف کروانے والے بروکرز (IB) کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہ کرم یہ لنک فالو کریں۔