ہمارا متعارف کروانے والے بروکر (IB) کا شراکتی پروگرام شراکت دار کے بطور انعامات پانے کیلئے آپ کیلئے متعدد مواقع پیش کرتا ہے اور شروعات کرنے کیلئے آپ کو Exness کے ساتھ ایک اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔
- IB بننے کا طریقہ
- متعارف کروانے والے بروکر (IB) پروگرام کے تحت دستیاب شراکت دار کی اقسام
- اپنے شراکت دار انعام میں اضافہ کرنے کا طریقہ
- IB اسٹیٹس سے محروم ہونا
IB بننے کا طریقہ
مکمل طور پر توثیق شدہ ذاتی علاقے والے شراکت دار IB اسٹیٹس کیلئے اپنے علاقائی اکاؤنٹ مینیجرز سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر یہ درخواست کا فارم بھر سکتے ہیں۔
منتخب کردہ ممالک میں پارٹنرز کیلئے IB پارٹنر اسٹیٹس حاصل کرنا خودکار طور پر ہوتا ہے۔ پارٹنرز اور ایڈوانسڈ پارٹنرز کے اکاؤنٹس کو باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے اور ان کے پارٹنر اسٹیٹس کے تقاضوں کے لحاظ سے خودکار طور پر ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ ہم IB بننے سے متعلق اور اکاؤنٹ کے تقاضوں پر تفصیلی معلومات کیلئے لنک کی پیروی کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔
متعارف کروانے والے بروکر (IB) پروگرام کے تحت دستیاب شراکت دار کی اقسام
پارٹنر کی پیشکشوں کے بارے میں مکمل معلومات کیلئے یہ ٹیبل دیکھیں:
زمرے | خصوصیات |
---|---|
پارٹنر |
'پارٹنر' پارٹنرشپ کی پہلی اور سب سے بنیادی سطح ہے۔ آپ کو رجسٹر کرتے ہوئے آپ کے ذاتی علاقے میں ایک پارٹنر لنک دیا جاتا ہے، بس اپنے لنک کو شیئر کریں اور Exness پر نئے کلائنٹس کو مدعو کریں۔ تقاضے: خودکار طور پر ایک رجسٹرڈ PA دیا جاتا ہے۔ انعام کا سائز: سائن اپ شدہ کلائنٹس کی طرف سے انجام دی گئی تمام ٹرانزیکشز پر کھلنے والے سپریڈ کا 20%* |
ایڈوانس پارٹنر |
ایڈوانسڈ پارٹنر اسٹیٹس تقاضوں پر پورا اترنے والے پارٹنرز کو خودکار طور پر دیا جاتا ہے۔ تقاضے: تمام ممالک بشمول چین کیلئے USD 15 ملین کا کُل تجارتی حجم (تھائی لینڈ کیلئے USD 45 ملین) جو 3 ماہ مسلسل برقرار رکھا گیا ہو۔ انعام کا سائز: سائن اپ شدہ کلائنٹس کی جانب سے انجام دی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز پر کھلنے والے سپریڈ کا 25% |
متعارف کروانے والا بروکر (IB) |
IBs پارٹنرشپ کی شرائط کی ذاتی آفر موصول کرتے ہیں اور نارمل پارٹنرز کے مقابلے میں اضافی فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جیسے ریفرل سرگرمیوں میں مدد کیلئے پروموشنل مواد (بینرز وغیرہ)۔
انعام کا سائز: سائن اپ شدہ کلائنٹس کی جانب سے انجام دی گئی تمام ٹرانزیکشنز پر کھلنے والے سپریڈ کا 33%-40%۔ |
علاقائی نمائندہ (RR) |
علاقائی نمائندے منتخب کردہ IBs ہوتے ہیں جن کے پاس اپنے علاقے میں Exness کی نمائندگی کرنے والا علاقائی دفتر ہوتا ہے۔ اگرچہ اس سے انعام کی فیصد میں اضافہ نہيں ہوتا لیکن مقامی موجودگی کے ساتھ ریفرل بیس میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تقاضے: IBs کو RR اسٹیٹس کیلئے درخواست کرنے کے واسطے اپنے کلیدی اکاؤنٹ مینیجر یا Exness سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ انعام کا سائز: سائن اپ شدہ کلائنٹس کی جانب سے انجام دی گئی تمام ٹرانزیکشنز پر کھلنے والے سپریڈ کا 33%-40%۔ |
*انعام سائن اپ کردہ کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ہوتا ہے نیز متغیر ہو سکتا ہے۔ 20% انعام کا سائز صرف اسی صورت میں قابل اطلاق ہے جب ریفر کردہ کلائنٹ Standard اور Standard Cent اکاؤنٹس پر تجارت کرے۔ ہمارے IB انعام کے اسٹرکچر کے بارے میں سب کچھ پڑھنے کیلئے لنک کی پیروی کریں۔
اپنے شراکت دار انعام میں اضافہ کرنے کا طریقہ
20% سے 25% تک اضافہ:
پارٹنر سے ایڈوانسڈ پارٹنر پر جانے کیلئے، آپ کو مندرجہ ذیل تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا:
- 3 ماہ مسلسل USD 15 ملین کا تجارتی حجم برقرار رکھنا (تھائی لینڈ کیلئے USD 45 ملین)
- 1 سے زائد فعال کلائنٹ ہونا چاہیے
یہ حاصل کرنے پر، ہمارے ماہرین آپ کا اسٹیٹس خود بخود ایڈوانسڈ پارٹنر پر اپ گریڈ کر دیں گے۔
25% سے 33% تک اضافہ:
ایڈوانسڈ پارٹنر سے IB پر جانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل تقاضوں پر پورا اترنا ہوگا:
- مکمل طور پر توثیق شدہ علاقہ ہونا چاہیے
- کم از کم 3 فعال کلائنٹس ہونے چاہئیں (چین کیلئے قابل اطلاق نہیں ہے)
- USD 30 کا کٗل تجارتی حجم (تھائی لینڈ کیلئے USD 90 ملین اور چین کیلئے 150 ملین USD) جو 3 ماہ مسلسل برقرار رکھا گیا ہو
انعام کی رقم کارکردگی کی بنیاد پر مزید اوپر 40% تک کا جا سکتی ہے، جس کے بارے میں ہمارے مضمون IB تقاضوں کے بارے میں پڑھا جا سکتا ہے۔
IB اسٹیٹس سے محروم ہونا
3 تقویمی ماہ میں تقاضوں پر پورا اترنے میں ناکامی کی صورت میں آپ اپنے بروکر پارٹنر متعارف کروانے کے اسٹیٹس سے محروم ہو کر پارٹنر پر آ سکتے ہیں۔