Exness پارٹنر انعامات نکلوانے نیز ویک اینڈز اور عوامی تعطیلات سمیت کسی بھی وقت رقم نکلوانے کی لچک فراہم کرنے کیلئے ادائیگی کے کئی آپشنز آفر کرتی ہے۔
فنڈز نکلوانے کا طریقہ
- اپنے شراکت دار کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بیلنس باکس میں موجود رقم نکلوانے کا آئیکن منتخب کریں۔ یہ آپ کو ادائیگیوں کے صفحے پر بھیج دے گا۔
- یقینی بنائیں کہ آپ Withdrawal کے ٹیب پر ہیں۔
- ایک ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور رقم نکلوانے کی درخواست جمع کروانے کیلئے ضروری معلومات پُر کریں۔
- آپ اپنی رقم نکلوانے کا اسٹیٹس ٹرانزیکشن کی سرگزشت کے ٹیب سے ٹریک کر سکتے ہیں۔
رقم نکلوانے کی فیس اور پراسیسنگ کا وقت
ہم رقم نکلوانے کیلئے کوئی فیس چارج نہیں کرتے۔ تاہم، ادائیگی کے بعض سسٹمز ٹرانزیکشن فیس طلب کر سکتے ہیں، لہذا اپنے منتخب کردہ ادائیگی کے سسٹم کی شرائط و ضوابط کی تصدیق کرنا بہترین ہوتا ہے۔ رقم نکلوانے کی پراسیس کا وقت ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ پراسسینگ کے اوقات، فیس اور حدود دائیگی کے طریقے کے نیچے دکھائے جاتے ہیں۔
ادائیگی کے سسٹمز
Exness کے ساتھ ٹرانزیکٹ کرنے کے کئی طریقے ہیں اور ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن آپشنز فراہم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اضافی ادائیگی کے طریقے شامل کر رہے ہیں۔ کچھ آپشنز پر مقام کے لحاظ سے پابندی عائد ہوتی ہے لہذا ہم دستیاب ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں پڑھنے کی تجویز دیتے ہیں۔