Exness کے ساتھ ایک متعارف کروانے والے بروکر (IB) کے طور پر، آپ اپنی رہائش کی جگہ پر موجود Exness کا علاقائی دفتر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ہمارے علاقائی نمائندے (RR) بن سکتے ہیں۔ اگرچہ پے آؤٹ کی شرح فیصد IBs جتنی ہی ہوتی ہے، یہ سطح اضافی سروسز جیسے کہ ٹریڈنگ سیمینارز اور مشاورتی سیشنز فراہم کر کے آپ کو زیادہ وسیع (ریفر کردہ) کلائنٹ بیس حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
علاقائی دفاتر کہاں موجود ہیں؟
Exness کے دنیا بھر میں نمائندگی کرنے والے کئی دفاتر ہیں۔ اگر آپ دفاتر کا بالکل درست مقام معلوم کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنے کلیدی اکاؤنٹ مینیجر (KAM) سے رابطہ کریں یا پھر آپ ہمیں کال/ای میل کر سکتے ہیں۔
علاقائی نمائندے کے دفاتر Exness کے دفاتر یا ادارے نہیں ہیں نیز انہیں علاقائی نمائندے (RRs) آزدانہ طور پر چلاتے ہیں اور وہی ان کا نظم کرتے ہیں، نہ کہ Exness ملازمین۔ کوئی بھی اضافی سروسز بشمول تاہم بلاتحدید فنڈ مینجمنٹ & پیسوں سے وابستہ ٹرانزیکشنز جو کچھ RR دفاتر کی جانب سے آفر کی جا سکتی ہیں Exness RR کے تحت نہیں ہوتی ہیں نیز ان کا Exness برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے الّآ یہ کہ Exness اس کے برعکس اعلان کرے۔
علاقائی آفس رکھنے کے فائدے
- سیمینارز اور ٹریننگ کا انعقاد کر کے موجودہ ریفر کردہ کلائنٹس کو برقرار رکھنے کے مواقع میں اضافہ۔
- ریفر کردہ کلائنٹس کے ساتھ معتبریت میں اضافہ۔
- اپنے نیٹ ورک اور ایکسپوژر میں اضافہ کرکے کلائنٹس کو Exness کے ساتھ سائن اپ کرنے کے اضافی مواقع.
- مشاورتی سروسز، پروموشنل مواد اور دفتر کے کرائے اور اندرونی ڈیزائن کیلئے مالی معاونت کی صورت میں Exness کی جانب سے مدد۔
اپلائی کرنے کیلئے آپ اپنے KAM سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ہمارے ساتھ چیٹ/ای میل کر کے ہماری طرف سے جوابی کال حاصل کر سکتے ہیں۔