رقم نکلوانے کے وقت ذہن میں رکھنے لائق اصولوں کی فہرست یہ ہے:
- فنڈز صرف آپ کے ذاتی اکاؤںٹس میں نکلوائے جا سکتے ہیں، یہ اصول مالی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ہے۔
- Exness فریق ثالث پارٹیوں تک براہ راست ادائیگیاں یا ادائیگیاں قبول نہیں کرتی ہے۔
- رقم دن کے کسی بھی وقت نکلوائی جا سکتی ہے، ویک اینڈز پر بھی، لیکن ادائیگی کے سسٹم کی مینٹننس کے دوران ممکن ہے کہ یہ سہولت دستیاب نہ ہو۔ 'فوری' کی اصطلاح کا مطلب محکمہ مالیات کے ماہرین کی جانب سے مینوئل کارروائی کے بغیر چند سیکنڈ میں انجام پانے والی ٹرانزیکشن سمجھا جاتا ہے۔
- اگر ادائیگی کے سسٹم کی جانب سے تاخیر ہوتی ہے تو Exness رقم نکلوانے کی کارروائی کو پروسیس کرنے میں کسی بھی تاخیر کیلئے ذمہ دار نہیں ہوگی۔
- Exness بغیر نوٹس کے رقم نکلوانے کے پروسیسنگ وقت کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
- Exness مخصوص ممالک میں دستیاب ادائیگی کے سسٹمز پر تحدیدات لگا سکتی ہے۔
- Exness ادائیگی کے سسٹمز کی طرف سے رقم نکلوانے پر چارج کیے گئے کمیشنز سیٹ نہیں کرتی اور آفر کیے گئے زیادہ تر ادائیگی کے سسٹمز کیلئے ٹرانزیکشنز کی فیس کور کرتی ہے۔
- رقم نکلوانے کا پراسیس آپ کے پارٹنر والٹ سے بینک کارڈز کے علاوہ کسی بھی ادائیگی کے طریقے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے رقم نکلوانے کے پراسیس سے متعلق مضمون میں مزید جانیں۔