اچھی خبر: جیسے جیسے آپ کا نیٹ ورک ترقی کرتا ہے پوسٹ بیکس بھیجنے سے آپ کو اپنی ڈیجیٹل کمپینز ٹریک کرنے میں بہتر طور پر مدد مل سکتی ہے۔ کنورژن کی بنیاد پر، اب آپ اپنی کمپینز کو پوسٹ بیکس کے ذریعے بہتر بنا سکتے ہیں جو کہ تقریباً کسی بھی مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم پر کام کرتے ہیں۔
پوسٹ بیکس سروس سیٹ اپ
آئیں ان دو طریقوں کو دیکھتے ہیں جن کے ذریعے پوسٹ بیکس کو سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے:
ان مراحل پر عمل کریں:
مینوئل سیٹ اپ
- اپنے Exness شراکت دار کے ذاتی علاقہ میں سائن ان کریں۔
- بالائی دائیں کونے میں صارف کے آئیکن پر کلک کریں۔ Account > Marketing Network Integration > Custom Platform کا انتخاب کریں۔
- پوسٹ بیکس کے صفحے پر، Create Postbacks منتخب کریں۔
- Manual سیٹ اپ ٹیب کے تحت، Event type منتخب کریں اور اپنا Postback URL درج کریں۔
- آپ اپنے پوسٹ بیک URL کیلئے موصول ہونے والی پیرامیٹر کی اقدار چیک کرنے کیلئے Click URL فنکشن استعمال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
- مزید پیرامیٹرز کو شامل کرنے کے لیے + پر کلک کریں یا اگر شامل کر چکے ہیں تو Save پر کلک کریں۔
پوسٹ بیکس جنریٹ کریں
اگر آپ پوسٹ بیکس بنانے کا انتخاب کرتے ہیں، تو کلک URL کو اس کے انفرادی پیرامیٹرز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ہر ٹوکن کو الگ الگ شامل کرنا لازمی ہے اور حتمی پوسٹ بیک ٹیمپلیٹ اوپر دیے گئے پیرامیٹرز کے مطابق بنایا جاتا ہے۔
اس کے مراحل یہ ہيں:
- اپنے Exness شراکت دار کے ذاتی علاقہ میں سائن ان کریں۔
- بالائی دائیں کونے میں صارف کے آئیکن پر کلک کریں۔ Account > Marketing Network Integration > Custom Platform کا انتخاب کریں۔
- پوسٹ بیکس کے صفحے پر، Create Postbacks منتخب کریں۔
- Event type کا انتخاب کریں اور اپنا پوسٹ بیک URL درج کریں۔<۔></۔>
- Parameters کے تحت، ٹوکن درج کریں اور سسٹم پیرامیٹرز سے انتخاب کریں۔ آپ حسب منشا پیرامیٹر شامل کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
- مزید پیرامیٹرز کو شامل کرنے کے لیے + پر کلک کریں یا اگر شامل کر چکے ہیں تو Save پر کلک کریں۔
بس انہی چند مراحل کے ذریعے آپ کا مارکیٹنگ نیٹ ورک اور Exness شراکت دار اکاؤنٹس اب کامیابی سے ضم ہو جانے چاہئیں۔ Exness آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک پر پوسٹ بیکس بھیجے گی جو آپ کو اس وقت فائدہ دے گا جب آپ اپنی کمپین کو بہتر بنانا چاہیں گے۔ پوسٹ بیکس کی کچھ اقسام کے لیے ایک حسب منشاء ٹریکر پیشگی طور پر کنفیگر کیا جانا چاہیے۔
پوسٹ بیک سیٹ اپ کی جانچ
پوسٹ بیکس بن جانے کے بعد، آپ ان کو اپنے شراکت دار PA سے ہی آسانی سے آزما سکتے ہیں۔
اپنے پوسٹ بیکس کو آزمانے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں:
- اپنے Exness شراکت دار کے ذاتی علاقے میں سائن ان کریں۔
- بالائی دائیں کونے میں صارف کے آئیکن پر کلک کریں۔ اکاؤنٹ > مارکیٹنگ نیٹ ورک انضمام> حسب منشاء پلیٹ فارم کا انتخاب کریں۔
- ترمیم کے آئیکن پر کلک کریں۔
- پوسٹ بیکس کے صفحے پر، سبھی آزمائیں پر کلک کریں۔
- اسی صفحے پر نیچے اسکرول کر کے آپ ٹیسٹ کا نتیجہ دیکھ سکیں گے۔
پوسٹ بیک سیٹ اپ کے بارے میں بس اتنا ہی تھا۔ اگر آپ ہماری طرف سے فراہم کردہ ایونٹ کی اقسام اور تعاون یافتہ ٹوکنز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو براہ کرم پوسٹ بیک کی اقسام، ٹریکر پری کنفیگریشن، ایونٹس، اور ٹوکنز کے بارے میں پڑھنا جاری رکھیں۔
پوسٹ بیک کی اقسام
ری ڈائریکٹ فلو کی بنیاد پر دو اقسام ہیں:
- ٹریکر پر ایک انٹرمیڈیئٹ ری ڈائریکٹ کے ساتھ۔ یہ اضافی ٹوکنز کے ذریعے کلک کو تقویت دیتا ہے (جیسے کلک id)۔
- Exness کے وسائل پر براہ راست ری ڈائریکٹ کے ساتھ۔
پہلے کیس کے بعد کا فلو یہ ہے:
جہاں:
- کلک URL - ٹریکر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ایک منفرد کمپین شناخت کار رکھتا ہے۔ URL کو تشہیری پلیٹ فارم (Youtube, Telegram وغیرہ) میں شائع کیا گیا ہے۔
- آفر URL - Exness PA میں جنریٹ کردہ، ٹریکر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ٹریکر کا کلک URL (کمپین) اور آفر کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔
- پوسٹ بیک URL - Exness PA میں تشکیل دیا گیا ہے۔ کنورژن کا ایونٹ پیش آنے پر متحرک ہوتا ہے۔
دوسرے کیس کے لیے، آفر URL کو تشہیری پلیٹ فارم پر شائع کیا گیا ہے۔ کلائنٹ کو Exness ویب سائٹ یا Exness Trader موبائل ایپ انسٹالیشن کے صفحہ پر ری ڈائریکٹ کیا جاتا ہے۔
ایونٹ کی اقسام
اِس وقت ہم درج ذیل ایونٹ کی اقسام فراہم کر رہے ہیں:
- رجسٹریشن - آپ کی طرف سے ریفر کردہ کلائنٹ کی رجسٹریشن کو ٹریک کرتی ہے۔
- مجموعی ڈیپازٹ - ریفر کردہ کلائنٹ کی طرف سے کیے گئے پہلے ڈیپازٹ کی رقم دکھاتا ہے۔ کسی CPA شراکت دار کی سکیم کے زمرے میں یہ ایونٹ ریفرل کلائنٹ کی طرف سے ان کے پہلے ڈیپازٹ کے پہلے 24 گھنٹے کے بعد کئے گئے ڈیپازٹس کی مجموعی رقم کی نمائندگی کرتا ہے۔
- اہلیت - CPA شراکت دار اسکیم کے تحت اہل قرار پانے والے کلائنٹس کیلئے کیلکولیٹ کردہ شراکت دار کے انعامات کی رقم دکھاتی ہے۔
- منظور شدہ انعام - ایفیلیٹس کو دیے جانے والے پے آؤٹ کیلئے چیک اور منظور ہونے والے شراکت دار انعام کی رقم کی نمائندگی کرتا ہے۔
ہم رجسٹریشن ایونٹس کو ہر 10 منٹ بعد اور دوسرے ایونٹس کو ہر 2 گھنٹے بعد جمع کرتے ہیں، جبکہ تمام اقسام کے ایونٹس رجسٹر ہونے کی نسبت زیادہ کثرت سے وقوع پذیر ہو سکتے ہیں۔ یہ ایونٹس آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کو پش کیے جاتے ہيں۔
ٹریکر پری کنفیگریشن
ایسی صورتوں کے لیے جہاں انٹرمیڈیئٹ ٹریکر کی طرف ری ڈائریکٹ کرتا ہے، پوسٹ بیک کے استعمال سے پہلے کچھ سیٹ اپ ٹریکر کی سائیڈ پر کرنا چاہیے۔
یہ مدنظر رکھیں کہ ٹریکر کے سیٹ ایپ کا قطعی فلو ٹریکر پر منحصر ہوگا۔ Affise ٹریکر سیٹ اپ پر مبنی پوسٹ بیک کنفیگریشن کی مثال کے لیے لنک فالو کریں۔
حسب منشاء ٹریکر میں ایک نئی کمپین اس کے ایک منفرد لنک کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ کمپین کا ایک موزوں کلک URL ہو سکتا ہے۔
کلک URL کی مثال:
https://post-back-tracker.com/rwef44df
کلک URL کا ایک متعلقہ آفر URL ہونا لازمی ہے، جو PA لنکس کے صفحہ سے کاپی کیا گیا ہو۔
آفر URL کی مثال:
https://one.exness.link/a/c_ozrqm03
کچھ ٹریکرز پوسٹ بیک URL ٹمپلیٹ کی از خود جنریشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہیں PA پوسٹ بیک کنفیگریشن میں موزوں ایونٹ کی قسم کا استعمال کرتے ہوئے کاپی کیا جانا چاہیے۔
http://yourtrack.ing/system/postback?clickid={clickid}&goal=first_deposit&source={utm_source}&amount={aff_value}
ٹوکنز
آئیے پوسٹ بیک URLs کے لیے تعاون یافتہ ٹوکنز پر قریب سے نظر ڈالتے ہیں۔ پوسٹ بیک URLs آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کے ذریعے جنریٹ کیے جا سکتے ہیں۔
ٹوکنز ایک پوسٹ بیک URL کے اندر موجود متحرک معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہیں پیرامیٹرز کے ذریعے واضح کیا جاتا ہے کیونکہ ہر اینٹیٹی (مثال کے طور پر ٹریفک کا ایک ذریعہ یا ایک ایفیلیٹ نیٹ ورک) مخصوص ٹوکنز استعمال کرتی ہے۔ تعاون یافتہ ٹوکنز عمومی طور پر اس وقت ظاہر کیے جاتے ہیں جب آپ اپنے مارکیٹنگ نیٹ ورک کے اندر ری ڈائریکشن لنک بنا رہے ہوتے ہیں۔
Exness کے ساتھ آپ اپنے آفر URL (کلک URL) کے تمام پیرامیٹرز، جیسے کہ utm، cid یا کسی دیگر کو پوسٹ بیک URL میں بطور ٹوکنز استعمال کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر یہ ایک آفر لنک ہے:
https://www.offer_link.com?clickid=4578445344&utm_source=facebook
utm_sorce and clickid پیرامیٹرز کو پوسٹ بیک URL میں بطور ٹوکنز استعمال کیا جا سکتا ہے:
https://www.postback_link.com?clickid={clickid}&source={utm_source}
تعاون یافتہ ٹوکنز صرف آپ کے زیر استعمال مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق محدود کیے جاتے ہیں۔
Exness کی جانب سے فراہم کردہ ٹوکنز اور انکا ایونٹس کے ساتھ تعلق:
پوسٹ بیک ٹوکن | ایونٹ کی قسم | تفصیل |
{aff_value} | رجسٹریشن | کلائنٹ رجسٹریشن، مقررہ قدر = 1 |
{aff_value} | مجموعی ڈیپازٹ | پہلے ڈیپازٹ کا میزان، قدر کا فارمیٹ = XX.XX (اعداد) |
{aff_value} | اہلیت | CPA کلائنٹ کی جانب سے کیلکولیٹ کردہ انعام، قدر کا فارمیٹ = XX.XX (اعداد) |
{aff_value} | منظور شدہ انعام | کلائنٹ کیلئے منظور شدہ انعام، فارمیٹ = XX.XX (عدد) |
{aff_client} |
کوئی بھی | کلائنٹ کی منفرد ID |
{aff_cid} | کوئی بھی | رجسٹریشن، معیار وغیرہ جیسے ایونٹ کیلئے منفرد ID |
آپ ٹوکنز کو یکجا کر کے جدید پوسٹ بیک لنکس بنا سکتے ہیں جیسے كہ: http://yourtracking/system/postback?clickid={clickid}&goal=first_deposit&source={utm_source}&amount={aff_value}
اس مثال میں، ہم آفر URL کے ذریعے موصول ہونے والے کلائنٹ کے پہلے ڈیپازٹ (USD 100) کے لیے آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک کو کلک id، ہدف، ذریعہ، اور رقم کی اقدار بھیجتے ہیں۔
http://postback_link.com/system/postback?clickid=45a7d7f98913&goal=first_deposit&source=youtube&amount=100
آپ ٹوکن کے مختلف مجموعوں کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں تاکہ کمپین کو بہتر بنانے کے عمل میں بہترین نتائج حاصل ہو سکیں۔
آپ ٹریکر URL میں {aff_client} پیرامیٹر شامل کرکے رپورٹس کے ساتھ پوسٹ بیکس کو ملا سکتے ہیں-.
براہ کرم اس بات کو مدنظر رکھیں کہ Exness پوسٹ بیک سروس ایک لچکدار سسٹم ہے اور بہت سارے ٹریکرز کی معاونت کر سکتا ہے لیکن فارمیٹ کی متعدد پابندیوں کو زیر غور لانا ضروری ہے۔
میکروز کا فارمیٹ: {macros_name}۔
مختلف علامات تعاون یافتہ نہیں ہیں:
- دوہرے پیچ دار بریکٹس: {{macros_name}}۔
- نمبر نشانی: #macros_name#۔
غلط پوسٹ بیک URL کی مثالیں:
- http://postback_link.com/system/postback?clickid={{clickid}}
- http://postback_link.com/system/postback?clickid=#clickid#