یہ ضروری ہے کہ آپ خود پر قابل اطلاق Exness کے شراکت کے اقرار نامے یا ڈیجیٹل ایفیلیٹس معاہدے کی مستقل تعمیل کریں۔ یہ دستاویزات Exness کی جانب سے فراہم کردہ دیگر تمام متعلقہ معاہدوں، گائیڈ لائنز یا ہدایات کے ساتھ ہماری ویب سائٹ (ویب سائٹس) پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اگر Exness کو لگتا ہے کہ معاہدے (معاہدوں)، ان گائیڈ لائنز یا دیگر کسی بھی ہدایت کو فالو نہیں کیا جا رہا ہے تو وہ کارروائی کر سکتی ہے۔
یہ گائیڈ لائنز جامع نہیں ہیں اور ہر قسم کی مواصلت اور Exness کے کسی بھی حوالے پر مبنی سرگرمی پر لاگو ہوتی ہیں خواہ بلواسطہ ہوں یا بلاواسطہ۔ آپ سے مستقل طور پر جائز طریقے اور ایمانداری سے کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ آپ کو ایسے کسی بھی طرز عمل سے گریز کرنا چاہیے جو آپ کی آڈیئنس، ممکنہ Exness کلائنٹس کے مفاد اور Exness کی مجموعی ساکھ اور معتبریت کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے تو براہ کرم partnership@exness.com سے رابطہ کریں۔
1. ہر قسم کی مواصلت میں جائز، واضح اور غیر گمراہ کن معلومات استعمال کریں۔ غیر حقیقی وعدے
نہ کریں۔
1.1 بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر لوگوں کو یہ نہ بتائیں کہ وہ ٹریڈنگ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ 'آسان منافع'،
"پیسے کمانا"، "رقم کمانا"، "مستحکم آمدنی حاصل کرنا"،
"ٹریڈنگ کے اچھے حالات" جیسے الفاظ یا فقروں اور مماثل اصطلاحات سے گریز کریں۔ نیز یہ تجویز بھی نہ دیں کہ ٹریڈنگ سے کامیابی،
بہتر طرز زندگی، مالی آزادی یا ایسی کوئی اور چیز مل سکتی ہے۔
1.2 ایسا کوئی بصری حوالہ استعمال نہ کریں جس میں ہیسے (نقد رقم، کریڈٹ کارڈز، نوٹ اور کوائنز) دکھائے گئے ہوں جن سے یہ اشارہ ملتا ہو
کہ ٹریڈنگ سے منافع ہو سکتا ہے۔
2. جائز اور متوازن جملے استعمال کریں۔ قطعی بیانات سے گریز کریں۔
2.1 "فاریکس کے بہترین بروکر کے ساتھ ٹریڈ کریں"، "سب سے کم لاگتیں"، یا "بہترین دستیاب قیمتیں" یا اس طرح کے جملے
استعمال نہ کریں۔
2.2 یہ تاثر نہ دیں کہ CFDs جیسی پُرخطر پروڈکٹس ٹریڈ کرنا ہر کسی کے لیے موزوں ہے۔
اگر آپ مثبت پہلوؤں جیسے منافع کے مواقع (مثبت پہلو) کی بات کرتے ہیں تو آپ کو منفی پہلوؤں جیسے ممکنہ نقصانات (منفی پہلو/خطرات) پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی۔ آپ جب بھی ٹریڈنگ، لیوریج استعمال کرنے یا مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا استعمال کرنے کے فوائد کا تذکرہ کرتے ہیں تو آپ کو ان سے وابستہ خطرات کا تذکرہ بھی کرنا چاہیے۔
درج ذیل (یا اس سے ملتے جلتے) بیانات کی اجازت نہیں ہے:
- "اگر آپ پیسے کمانا چاہتے ہيں تو مجھے ٹیکسٹ کریں"
- "پیسے جیتیں/بنائیں/کمائیں"
- "تجارت کی مدد سے گھر پر کام کریں"
- "Exness کے ساتھ آسان/یقینی پیسے کمائیں"
- "Exness کے ذریعے مالی آزادی حاصل کریں"
- “اپنا تجارتی کیریئر شروع کریں”
- "آمدنی کمائیں"
- "میں نے اس ایپ کے ذریعے $$$ کمانا شروع کیے ہیں۔ آپ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں”
- "وقت ضائع کرنا چھوڑ دیں! پیسے کمانا شروع کریں!"
- "اب میں ہر ہفتے اتنے پیسے کماتا ہوں..."
- "دیکھیں میں نے اس ایپ کے ذریعے گزشتہ ہفتے کتنے پیسے کمائے!"
- "دیکھیں میں نے گزشتہ ہفتے اس ایپ کے ذریعے کتنی رقم کمائی ہے! "
- "Exness ایپ پر دو ہفتے ٹریڈنگ کر کے میں نے نئی موٹر سائیکل خریدی ہے"
- "میں نے صرف 1 مہینہ ٹریڈنگ کر کے اپنی پسندیدہ بائيک خریدی ہے!"
- "کوئی غیر تجربہ کار شخص بھی باآسانی یہ کر سکتا ہے!"
- "پیشگوئی غلط ہونے کی صورت میں آپ ٹرانزیکشن منسوخ کرکے پیسے بچا سکتے ہیں"
- "جانیں کہ آپ قرضے، مالی ضمانت یا لامحدود قرضے کے بغیر اپنے خواب پورے کرنے کے لئے رقم کس طرح کما سکتے ہیں"
- "کیا آپ کام کرنے سے تھک گئے ہیں؟ کئی لوگ اس ایپ سے پیسے کما رہے ہيں! آپ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں!”
- "Exness کی وجہ سے مجھے نئی رہائش مل گئی ہے۔"
3. درست اور تازہ ترین معلومات استعمال کریں۔ ایسے بیانات استعمال نہ کریں جن کی ٹھوس ثبوت کے بغیر توثیق نہ ہو سکے۔
3.1 Exness کی سروسز، پروڈکٹس، اکاؤنٹ کی اقسام، پروڈکٹ کی خصوصیات،
پلیٹ فارمز سے متعلق اور دیگر معلومات ہر وقت متعلقہ اور تازہ ترین ہونی چاہئیں۔ تازہ ترین معلومات کے لیے براہ کرم 'Exness کی
معلومات' کی دستاویز دیکھیں۔ یقینی بنائیں آپ کا مواد ہمیشہ ہمارے
آفیشل مواد سے ہم آہنگ ہو۔
3.2 Exness بینکنگ سروسز، ٹریڈنگ سگنلز، سرمایہ کاری کا مشورہ، پورٹ فولیو یا فنڈ
مینمجمنٹ سروسز کی پیشکش نہیں کرتی ہے۔
3.3 CFDs پروڈکٹس اوور دی کاؤنٹر ٹریڈ ہوتی ہیں نیز بنیادی اثاثوں کی کوئی فزیکل ڈیلیوری نہیں
کی جاتی ہے۔
3.4 CFDs جوئے کی پروڈکٹس نہیں ہیں۔
3.5 ایسے تبصرے یا بیانات نہ دیں جن سے یہ ظاہر ہو کہ Exness ان ممالک میں آپریشنل یا ریگولیٹیڈ ہے جن ممالک میں
دراصل ایسا نہیں ہے۔
4. Exness کے لائسنسز کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم نہ کریں
4.1 قبرص اور برطانیہ میں ہمارے لائسنس یافتہ ادارے ریٹیل ٹریڈرز کو سروسز فراہم نہیں کرتے ہیں۔
لہذا، ایسی کسی بھی مواصلت سے بچنا ضروری ہے جن سے صارفین کو یہ غلط فہمی ہو کہ وہ ان دو
اداروں کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔
درج ذیل (یا ان جیسے) بیانات کی اجازت 'نہیں' ہے:
- "عالمی طور پر ریگولیٹڈ بروکر"
- "مکمل طور پر لائسنس یافتہ بروکر"
- "یورپی یونین کی جانب سے ریگولیٹڈ بروکر"
4.2 کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی یا ادارے کے لوگوز استعمال نہ کریں۔
4.3 یورپی یونین کا جھنڈا یا ایسا کوئی بھی ٹیکسٹ/تصویر/ویڈیو استعمال نہ کریں جو یہ تاثر دیتا ہو کہ آپ کی پروموشنز
یورپی یونین یا امریکہ سے متعلق ہیں۔
Exness کی لائسنسنگ کی تفصیلات افشاء کرنے کے صحیح طریقے کے لیے 'Exness کی معلومات' کی دستاویز فالو کریں۔
5. یقینی بنا لیں کہ آپ لوگوں کو ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات سے خبردار کرتے ہیں اور ہمیشہ
ضروری اعلانات دستبرداری شامل کریں۔ صرف فوائد پر فوکس نہ کریں۔
تمام تشہیری مواد میں متعلقہ اور قابل اطلاق خطرے کی تنبیہہ (تنبیہات)/دستبرداری (دستبرداریاں) شامل ہونا ضروری ہے جو تمام قارئین کو واضح طور پر نظر آئیں۔ خطرے کی تنبیہات کو نمایاں ہونا چاہیے اور دیگر مواد کے درمیان پوشیدہ نہيں ہونا چاہیے۔
ذیل میں تجویز کردہ خطرے کی تنبیہات یا دستبرداریاں موجود ہیں جنہیں انفرادی طور پر یا ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے:
a. مختصر بینرز کے لیے:
“تجارت کرنے میں خطرہ ہے”.
b. ایسے مواد کے لیے جو کسی مالی اثاثے کی کارکردگی کا تذکرہ کرتا ہے:
"ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے"۔
"گزشتہ کارکردگی آئندہ کارکردگی کی ضمانت نہیں دیتی یا پیشن گوئی نہیں کرتی ہے"۔
c. بہت زیادہ اتار چڑھاؤ والے اثاثوں یا مارکیٹ کی خبروں سے متعلق مواد کے لیے:
"زیادہ اتار چڑھاؤ سے خطرات مزید بڑھ جاتے ہيں۔ احتیاط سے کام لیں"۔
"تمام اہم معاشی ریلیزز کی طرح اس قسم کے اعلان کے ساتھ قیمت کا خاطر خواہ اتار چڑھاؤ وابستہ ہو سکتا ہے۔ اتار چڑھاؤ آپ کے حق میں یا آپ کے برخلاف بھی ہو سکتا ہے"۔
d. سوشل میڈیا کے صفحات، چینلز، ویب سائٹس & تعلیمی مواد کے لیے:
"CFD پیچیدہ پروڈکٹس ہیں۔ ٹریڈنگ پُرخطر ہے اور سب کے لیے موزوں نہیں ہے۔ فراہم کردہ معلومات صرف حوالے کے لیے ہیں اور انہیں سرمایہ کاری کا مشورہ یا مالی ٹرانزیکشنز کی درخواست نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ یہ آپ کے مخصوص مالی حالات یا مقاصد کے لحاظ سے نہیں ہے۔ اظہار کردہ تمام آراء ذاتی نوعیت کی ہیں۔ ماضی کی کارکردگی آئندہ کے نتائج کی ضمانت نہیں دیتی ہے۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔ اگر ضروری ہو تو آزادانہ مشاورت حاصل کریں"۔
e. بونس، ٹریڈنگ کے فوائد، مقابلوں اور اسی طرح کی دیگر چیزوں کے لیے:
'شرائط و ضوابط لاگو ہیں"۔
6. Exness کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق شفاف رہيں. Exness کی نقالی 'نہ' کریں۔
6.1 Exness کی نقالی نہ کریں:
i. آپ کو ڈومین کے ناموں، چینل کے ناموں، سوشل میڈیا کے صفحات، ایپلیکیشنز اور اس طرح کی دیگر چیزوں
میں "Exness" استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ii. آپ کو اس طریقے سے Exness کے آٖفیشل ویژوئلز اور مواد کاپی اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے
کہ آپ کا مواد آفیشل Exness مواد سمجھا جائے، سوائے اس مواد جو آپ کو انہی مقاصد کیلئے
خصوصی طور پر Exness کی جانب سے فراہم کیا جائے۔
iii. آپ کو ایپ کے نام، تفصیل، تصویر/آئیکن اور اس طرح کی کسی چیز میں “Exness” استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
iv. آپ کو Exness کی رابطے کی معلومات اس طرح سے استعمال کرنے کہ اجازت نہیں ہے کہ یہ گمان ہو
کہ آپ کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا کے صفحات یا دیگر کوئی بھی چینل Exness کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔
v. Exness کے برانڈ کو پروموٹ کرتے وقت گمراہ کن اشتہارات خریدنا منع ہے۔ ایسے صفحات کے لیے
اشتہارات خریدنے کی ممانعت ہے جو صارف کو Exness کے صفحات کی طرح معلوم ہوں۔ ایسے صفحات بنانا اور برقرار رکھنا
خلاف ورزی مانا جاتا ہے۔ اپنی ریسورس کے طور پر صرف ایسا صفحہ رکھنے کی اجازت ہے
جو Exness کے ریسورسز سے مماثل نہ ہو اور ایسے ریسورس کے لیے اشتہارات خریدنے
کی اجازت ہے۔
6.2 درج ذیل کی اجازت نہیں ہے:
i. “EXNESS” یا “EXNESS” لفظ کے غلط املا پر مشتمل ڈومین کے نام مثلاً
exness.biz یا exness.com.tt یا exness.broker، exnes.tv، eksnes.net exnessofficial.com، true
exness.com، exness-regulated.com وغیرہ۔
ii. ڈومین کے ایسے نام جو “EXNESS” یا “EXNESS” لفظ کے غلط املا پر مشتمل ہوں اور/یا
Exness کے ممنوعہ ملک سے متعلق ہوں اور/یا ان کا حوالہ دیتے ہوں مثلاً exness-iran.com، exness-
cuba.biz وغیرہ۔
iii. یورپی ممالک، امریکہ اور دیگر سے مخصوص ڈومین کے ناموں کے لیے ملکی کوڈ
کے ایکسٹیشنز۔ مثال کے طور پر xyz.cy، xyz.uk اور xyz.us۔
6.3 ایسا تاثر نہ دیں کہ آپ Exness کی طرف سے کام کر رہے ہیں یا اپنے آپ کو
ایسے پیش نہ کریں کہ آپ کو Exness کی جانب سے کوئی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
i. خود کو Exness کے ملازم یا آفیشل نمائندے کے طور پر ظاہر نہ کریں۔
ii. ایک عام فرد کو باآسانی سمجھ آ جانا چاہیے کہ آپ کی مواصلات اور سرگرمیاں
Exness کی جانب سے تصدیق شدہ اس کی زیر ملکیت یا زیر نظم نہیں ہیں۔
iii. یقینی بنا لیں کہ Exness کے ساتھ آپ کا الحاق واضح اور نمایاں طور پر آپ کے ایسے
تمام مواد (بشمول زبانی) پر دکھایا گیا ہو جہاں Exness کا تذکرہ کیا گیا ہو۔
-
-
-
-
-
- "یہ چینل Exness کی زیر ملکیت نہیں اور نہ ہی اس ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے"
-
-
-
-
7. کوئی بھی غیر قانونی مٹیریل، مواد یا چینل (چینلز) استعمال نہ کریں
کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں، جس میں غیرقانونی مشمولات پیش کرنا شامل ہے، لیکن یہ اس تک محدود نہيں، جس سے Exness کی نیک نامی کو نقصان پہنچے۔ اس میں ایسے مواد کا استعمال شامل ہے جو توہین آمیز ہو، جس سے کسی کی بدنامی ہو، فحش، بدسلوکی، تشدد، متعصب، نفرت انگیز، غیر قانونی، فحش نگاری، جوئے یا بچوں سے متعلق ہو، تیسری پارٹوں کے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرتا ہو یا ان سرگرمیوں میں ملوث کسی ویب سائٹ/چینل سے لنک ہو، لیکن یہ اس تک محدود نہیں ہے۔
Exness کو بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر کسی بھی ایسی ویب سائٹ یا چینل سے وابستہ نہ کریں جو اوپر بیان کی گئی غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔
8. اسپامنگ کے طریقے استعمال نہ کریں
سپیمنگ کے طریقے، مثال کے طور پر افراد کی زیادہ تعداد کو بھیجی جانے والی غیرمطلوبہ سپیم ای میلز، استعمال کرنے سے گریز کريں۔ اسے غلط قسم کی مارکیٹنگ سمجھا جاتا ہے۔ غیر مطلوبہ پروموشن کی کوئی بھی قسم جس میں صارف کی پیشگی اجازت کے بغیر بڑی تعداد میں میسجز/ای میلز بھیجی جائیں اسے اسپام مانا جاتا ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں ای میلز اور سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجنا شامل ہے۔
9. ممنوعہ ممالک میں تشہیر نہ کریں
ایسے ممالک میں تشہیری سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو جہاں Exness سروسز فراہم نہیں کرتی ہے اور/یا نہ ہی ایسے ممالک کے کلائنٹس کی ہدف بندی کریں۔ اس میں یورپ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر شامل ہیں۔
اگر آپ عالمی سطح پر تشہیر (یعنی تمام ممالک میں) انجام دے رہے ہیں تو آپ کو Exness کے ممنوعہ ممالک کو استثنات کے طور پر شامل کرنا ہوگا جنہیں وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ممنوعہ ممالک کی فہرست کے لیے پارٹنر ہیلپ سینٹر دیکھیں۔
10. ہماری PPC گائیڈ لائنز فالو کریں
Exness کے برانڈ کے نام، اس سے اخذ کردہ ناموں یا نام کے غلط املاء پر بولی نہ لگائیں۔ Exness کے تمام برانڈ کے نام اور نام کی دیگر تمام غلط ہجوں کو تمام پے پر کلک سرگرمیوں میں بطور منفی کی ورڈز شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مکمل گائیڈ اور منفی کلیدی الفاظ کی فہرست یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
11. دیگر پابندیاں
11.1۔ اپنے ذرائع کی تشہیر کرنے اور/یا اپنا پارٹنر/ریفرل لنک پوسٹ کرنے کے لیے Exness کے آفیشل سوشل میڈیا صفحات،
چینلز اور دیگر آؤٹ لیٹس استعمال نہ کریں۔
11.2۔ ایسا کوئی بھی آن لائن رجسٹریشن صفحہ استعمال نہ کریں جس سے ممکنہ طور پر صارفین کو یہ مغالطہ ہو کہ وہ
Exness کے ساتھ سائن اپ کر رہے ہیں۔
11.3 Exness پر رجسٹریشنز، ڈیپازٹس یا دیگر سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے
ترغیب والے اشتہارات/مواد اور/یا ترغیبی آفرز شائع نہ کریں جن میں
کوپنز، رعایات، واؤچرز، گیمنگ کے فوائد، انعامات وغیرہ شامل ہیں لیکن یہ ان تک محدود نہیں ہیں۔ Exness کی تشہیر کرنے اور/یا اپنا پارٹنر/ریفرل لنک پوسٹ کرنے کے لیے
کوپن/واؤچر سائٹس یا اس طرح کی دیگر چیزیں استعمال نہ کریں۔
اوپر بیان کی گئی گائیڈ لائنز میں سے کسی میں بھی استثنات/انحرافات صرف Exness کی جانب سے تحریری منظوری کی صورت میں لاگو ہو سکتے ہیں۔