Exness کے فعال صارفین کی تعداد 15 سال کے عرصے میں 700,000 تک پہنچ چکی ہے، ہم 64 ہزار شراکت داران کو سروس فراہم کر رہے ہیں (اور اس تعداد میں اضافہ مستقل جاری ہے)۔ اکتوبر 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق 4.8 ٹریلین USD سے متجاوز حیران کُن ماہانہ ٹریڈنگ حجم کے ساتھ، آج ہم دنیا کے سب سے بڑے ریٹیل بروکر ہیں۔
آئیں ہماری ری برانڈنگ سے متعلق کچھ سب سے بڑے سوالات کا جواب دیتے ہیں:
- Exness ری برانڈنگ کیوں کر رہی ہے؟
جبکہ ہمارا پرانا لوگو ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے، اپنی عاجزانہ شروعات کے مقابلے میں ہم بہت آگے آ چکے ہیں اور عالمی سطح پر ہماری سروس میں خاطر خواہ ارتقا آیا ہے۔ ہم میچور ہو چکے ہیں لہذا ہمارے برانڈ کو ہماری (اور آپ کی) عکاسی کرنی چاہیے۔ ہم خوب سے خوب تر بننے میں یقین رکھتے ہیں: “اگر کوئی چیز موجود نہیں ہے تو ہم اسے ایجاد کرتے ہیں۔ اگر کوئی چیز موجود ہے تو ہم اسے بہتر بناتے ہیں۔”
- ابھی ری برانڈنگ کی کیا وجہ ہے؟
15 سالہ بے مثال سروس ایک ایسا سنگ میل ہے جس پر ہمیں فخر ہے لہذا ہم آپ کے ساتھ مل کر جشن مناتے ہوئے اگلی سطح پر اپنے برانڈ کو خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔
- کیا ری برانڈنگ Exness کے نظریے کو تبدیل کرے گی؟
نہیں، Exness کی ری برانڈنگ سے ہمارا بنیادی نظریہ تبدیل نہیں ہوگا۔ بلکہ ہمارے نظریے نے ہی ہمیں ترغیب دی ہے کہ ہم ری برانڈ کریں، تبدیلی لائیں اور ترقی کریں نیز خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں اور اپنی قوت کی عکاسی کریں۔ ہمارا نظریہ اس معاملے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ ہم کس طرح کاروبار کرتے ہیں اور اپنی اقدار کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہماری تنظیم کا وہ کردار ہے جو ہمارے عزم کے حوالے سے ہمیں ترغیب دیتا ہے اور ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
- کیا مجھے اپنے Exness ویژوئل اثاثے اپ ڈیٹ کرنے ہوں گے؟
ہاں، ہم درخواست کرتے ہیں کہ ری برانڈ لانچ کے بعد (جو 29 جنوری، 2024 کے ہفتے کیلئے طے کیا گیا ہے) یا زیادہ سے زیادہ 29 فروری، 2024 تک سبھی شراکت داران جتنی جلدی ممکن ہو نئی برانڈنگ کے تقاضوں پر سوئچ ہو جائیں۔
ہمارا پلان ہے کہ 22 جنوری، 2024 تک سبھی شراکت داران کے ذاتی علاقوں میں اپ ڈیٹ شدہ پروموشنل مواد کے مجموعہ کے ساتھ نئی برانڈ کی ہدایات اپ لوڈ کر دیں۔
لاگ ان کر کے اور مینو سے Promo اور پھر Promo Materials منتخب کر کے ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
- میں تازہ ترین برانڈ گائیڈ لائنز & لوگوں کہاں تلاش کروں؟
نئی برانڈ گائیڈ لائنز اور لوگو تک براہ راست آپ کے شراکت داران کے ذاتی علاقے کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہر اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ کے ذاتی علاقے پر نوٹیفکیشنز بھیجی جائیں گی۔
- میں Exness ری برانڈنگ کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے کس سے رابطہ کروں؟
ہمارے ری برانڈنگ کے پراسیس سے متعلق تفصیلی بصیرتوں کیلئے اپنے Exness کانٹیکٹ سے رابطہ کریں۔
- اگر شراکت داران یا ایفیلیٹس معقول ٹائم فریم کے اندر اثاثوں کو ری برانڈ پر اپ ڈیٹ نہیں کرتے تو کیا ہوگا؟
برانڈ گائیڈ لائنز کی تعمیل ہمارے موجودہ شراکت دار کے معاہدے کا اہم حصہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سبھی شراکت داران کے پاس فوری اور مکمل ری برانڈنگ کیلئے وسائل نہیں ہوتے ہیں لہذا اس وقت گائیڈ لائنز کی معمولی خلاف ورزی کی صورت میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، بڑی خلاف ورزیوں (جیسے ہمارے پرانے لوگو اور غیر کمپلائنٹ رنگوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پروموشن) کی صورت میں ہمیں سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی بشمول معاہدہ ختم کرنا۔
ہماری نئی برانڈ گائیڈ لائنز اور لوگو پر ہموار اور فوری منتقلی ہمارے کلائنٹس اور شراکت داران کے مفادات کیلئے بہترین ہے۔ ہمارا ڈیٹا تجویز کرتا ہے کہ شراکت داران اور ایفیلیٹس کی جانب سے نئے لوگو پر سست رفتاری سے منتقلی کنورژن ریٹس میں کمی کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے: کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز شراکت داران اور آفیشل Exness چینلز کے درمیان مختلف لوگو ڈیزائنز کی وجہ سے الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے برانڈ غیر ضروری شبہات اور نقصان کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہماری ٹیم Exness برانڈ کے غلط آن لائن استعمال کو مستقل مانیٹر کرتی ہے اور پرانے برانڈ والے اثاثوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے جس کا نتیجہ قابل گریز مسائل کی صورت میں نکلے گا۔
ان تبدیلیوں کا جلد از جلد اطلاق سب کے بہترین مفاد میں ہے۔
- کیا Exness ری برانڈنگ کے ساتھ اپنے تجارتی حالات تبدیل کرے گی؟
ری برانڈنگ کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ تاہم ہماری سروسز اور پروڈکٹس مستقل بنیادوں پر بہتر ہو رہی ہیں لہذا ہم 2023 میں پہلے ہی کئی انسٹرومنٹس کیلئے اپنے عمل درآمد اور تجارتی حالات کو بہتر بنا چکے ہیں۔ ہر ماہ بہتری لانے کیلئے ہمیں نئے برانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
- کیا ہم اب بھی موجودہ Exness کا ذاتی علاقہ استعمال کر سکتے ہیں؟
ہاں، سبھی ذاتی علاقے نئے برانڈ کے معلوماتی پیکس اور گائیڈ لائنز کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جائیں گے جن میں اپ ڈیٹ شدہ لوگو اور دیگر سبھی اثاثے موجود ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہوگی۔ آپ کو کچھ تبدیل کرنے یا کچھ نیا رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز تک رسائی اسی طرح حاصل ہوگی، بس کچھ نئے اثاثے اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات موجود ہوں گی۔
- میں اپنی ویب سائٹ یا مارکیٹنگ کے مواد کیلئے حسب منشا سائز والے ویکٹر کی درخواست کیسے کروں؟
ان کا پراسیس تبدیل نہیں ہوا ہے:
- ایفیلیٹس کیلئے، اپنے ایفیلیٹ مینیجر سے رابطہ کریں یا affiliates@exness.com پر درخواست بھیجیں اور ڈیزائنر کی جانب سے متعلقہ ایفیلیٹ ٹیم کیلئے ٹاسک سیٹ کر دیا جائے گا۔
- شراکت داران کیلئے، اپنے KAM مینیجر سے رابطہ کریں یا معمول کے پراسیس کے ذریعے سپورٹ کو درخواست بھیجیں۔
یاد رکھیں کہ شراکت داران کا ذاتی علاقہ Promo Materials (بشمول لوگوز، بینرز، ویڈیوز، لینڈنگ پیجز) کو اپ ڈیٹ کر دے گا تاکہ ری برانڈ لانچ ہونے کے بعد اپنا مواد خود بنانے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔